rki.news
حمد وکیل علیمی
دوردرشن کولکاتا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نبیؐ کی ہی تقلید کرنا ہے واجب
فقط اک خدا سے ہی ڈرنا ہے واجب
یقیناً تقدّس کا حامل ہے یہ دِن
مبارک دِنوں میں ہی شامل ہے یہ دن
فقید المثال آج تک ہیں محمدؐ
نبیؐ بے مثال آج تک ہیں محمدؐ
کریں گے یقیناً ہماری شفاعت
مگر ہم بھی کرتے جو ان کیؐ اطاعت
نبیؐ اور صحابی نے جیسا کیا ہے
کہاں آپ اور ہم نے ویسا کیا ہے
نیا کام کرکے نہ بدعت کریں ہم
شریعت کے کاموں میں شرکت کریں ہم
عمل سے ثبوتِ عقیدت بھی دیں ہم
بڑے شوق سے اُنؐ کا پھر نام لیں ہم
اذیّت وہ غیروں کی خود پر بھی سہتے
مگر ہم ہیں بیزار ملّت سے رہتے
ہے دعویٰ کہ ہوں میں نبیؐ کا ہی شیدا
نیا مت کرو کچھ شریعت میں پیدا
اگر دست بردار بدعت سے ہوں ہم
رہے گا نشاتین میں دور ہر غم
نبیؐ ہی ہیں نقشِ قدم جب ہمارا
بہکتا ہے کیوں پھر عمل یہ تمہارا
علیمی کو نقشِ قدم مِل گیا ہے
شریعت پہ چل کر یہ دِل کھِل گیا ہے
Leave a Reply