تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

ناصر بھولو پہلوان

Articles , Snippets , / Tuesday, August 20th, 2024

تحریر: فیروز افریدی دوحه
1989 کے اس پاس کی بات ہے کہ ناصر بھولو اور اسکا گروپ قطر رسلینگ کے لئے ائے تھے ۔
الاھلی سٹیڈیم میں چند انگریز اور امریکن پہلوانوں کے ساتھ ناصر اور عابد (جارا پہلوان مرحوم کے بھائی) کا مقابلہ تھا۔ کراچی کے ایک پروموٹر فہیم صدیقی نے اس ٹورنمنٹ کا اہتمام کیا تھا۔ ہم نے ناصر بھولو کو اور انکے دیگر پہلوان ساتھیوں کی بڑی او بھگت کی تھی اور ریسلینگ کے اس ٹورنمنٹ کے لئے کافی دوڑ دھوپ بھی کی تھی ۔ جب ہم سٹیڈیم پہنچے تو گیٹ پر ٹکٹ مانگا گیا گر چہ ہم ٹکٹ لے سکتے تھے لیکن صبح شام انکے ساتھ رہ کر یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ ٹکٹ مانگیں گے ۔
مجھے اور حاجی گل زار مرحوم کو تو پوچھے بغیر اندر چھوڑا گیا تھا لیکن ہمارے ساتھ چند اور لڑکے بھی اگئے تھے جن سے وہ ٹکٹ کا تقاضہ کرتے رہے ۔ گلزار مرحوم کو جب پتہ چلا تو مجھے ھاتھ سے پکڑ کر بلند اواز لگاتا ہوا کہ ہم میچ نہیں دیکھیں گے چلتا بنا۔
جب ناصر بھولو کو پتہ چلا تو انہوں نے پروموٹر کو ایک گندی گالی دی اور عابد ودیگر سے کہا چلو ہم بھی نہیں کھیلتے۔
ھم ابھی دروازے سے باہر گئے ہی تھے کہ ناصر بھولو عابد اور دو تین اور پہلوان سٹیڈیم کے گیٹ سے باہر اگئے ۔ ہمارے پاس اکر کھڑے ہوگئے ۔ کہنے لگے خدا کی قسم ہم کوئی میچ نہیں کھیلیں گے ۔۔اس پروموٹر کو گالی دیتے ہوئے کہا کہ اس بیغرت انسان کے اندر اتنی غیرت نہیں کہ جو لوگ ہمیں صبح شام اپنے گاڑیوں میں گھماتے پھراتے ہیں کھانے کھلاتے ہیں ۔۔اپنی خوشی سے تحائف خرید کر دیتے ہیں۔ میچ دیکھنے کے لئے یہ بے غیرت ان سے ٹکٹ کا کہتے ہیں ۔ اتنے میں وہ پروموٹر ہے لنکن فہیم صدیقی لدوڑ کر ائے اور حاجی صاحب کے پاوں پڑ گئے ۔
بڑی مشکل سے حاجی گل زار اورکزئ مرحوم کو راضی کر لیا گیا۔
مقابلے میں جو کچھ ہم نے دیکھا ۔
ہم مان گئے کہ ناصر بھولو واقعی بہت بڑا پہلوان ہے ۔ایک انگریز نے مجمع میں بیٹھے پاکستانیوں کو للکارا کہ اپ میں سے کوئی ہڈی تھوڑوانا چاھتا ہے تو اجاو۔
پہلے ایک پانچ سال لڑکا اس کے پاس پہنچا اور اسے گالیاں دیدئے ہوئے للکارا ۔ اور استنیں چڑھا کر کہا او میرے ساتھ مقابلہ کرو۔۔انگریز نے پاس کر اس کی گال پر تپھکی دی ۔ اور کہا اپ سے نہیں لڑونگا۔ اس کے بعد یونائٹیڈ بینک ینگ انگری مین بختیار احمد ثمر ائے اور کہا تم نے ہمیں چیلنج کیا ہے اوس راشہ چی گمخال دی کڑم ۔۔ لیکن انگریز نے اسے بھی واپس بھیج دیا ۔اخر میں عابد پہلوان رسلینگ انگ میں ایا اور اس انگریز کو ایسے پھینٹے لگائے کہ وہ رینگ چھوڑ کر بھاگ گیا۔ گرچہ میچ دوسانہ تھے لیکن عابد نے اسے ایسے فلائینگ کک مارے کہ انگریز حواس باختہ ہوکر بھاگ گیا۔
عابد نے ایک موقع پر کہا میرا بڑا بھائی جھارا پہلوان مرحوم موجودہ حکمرانوں کی بے رغبتی کی وجہ سے نشے کا شکار ہوکر مرے ہیں ۔۔اس لئے میں بھی باکسنگ چھوڑ رہا ہوں کہ یہ بے غیرت ہمیں لوگوں سے بھتہ وصول کرنے کے لئے تو استعمال کرتے ہیں لیکن مراغات کبھی نہیں دئے۔
یاد رہے کہ لاہور کے ناصر بھولو عابد اور جھارا بیگم کلثوم نواز مرحومہ کے رشتے دار تھے


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International