rki.news
عنوان: میں فلسطین ہوں
از قلم: ام حبیبہ اصغر
آخر تم کیوں پریشاں ہونے لگے
میری بے بسی کا تماشا دیکھ رہے ہو
تمہیں تو خوشیاں میسر ہیں
یہ میں نے ہی اپنا جسم سمجھا تھا تمہیں
چلو خیر! تم سے اب کیا گلہ
میں تو زندگی کو ترسا ہوا
نجانے کب گولیوں کی بوچھاڑ ہو جائے
ظالم کب نوچ کھائیں مجھ کو
میں آب و دانہ سے محروم ہوں
گھر بار چھوڑ کر خیموں میں بسیرا ہے میرا
ہر طرف میزائلوں کی بارش ہے مجھ پر
میرے بچوں کے سر تن سے جدا ہیں
میری قوم پر بارود کی برسات ہے
لیکن! دیکھو میرے حوصلے بلند و بالا ہیں
ابھی بھی زندہ و جادواں ہوں
کیوں کہ فلسطین ہوں میں
Leave a Reply