rki.news
ہر روز نئے سپنے دکھاتا ہے یہ جیون
بتاتا ہے ہے یہ جیون
اب ساتھ مرے کوئی نہیں
بچپن میں بڑے پیار سے ماں نے جو سکھایا
ابو نے جو سچائیوں کے پاٹھ پڑھایا
اب ایک نئے پاٹھ پڑھاتا ہے یہ جیون
رلاتا ہے یہ جیون
اب ساتھ مرے کوئی نہیں
ہر روزِ نئے سپنے دکھاتا ہے یہ جیون
بتاتا ہے یہ جیون
اب ساتھ مرے کوئی نہیں
ماں تھی تو مرے واسطے کرتی تھی دعائیں
پردیس میں ابو كو بھی کیا حال سنائیں
دُکھ درد کا احساس دلاتا ہے یہ جیون
ڈراتا ہے یہ جیون
اب ساتھ مرے کوئی نہیں
ہر روز نئے سپنے دکھاتا ہے یہ جیون
بتاتا ہے یہ جیون
اب ساتھ مرے کوئی نہیں
تنہائیوں میں بیٹھ کے روتی ہے حلیمہ
تنہائی کے بستر پہ ہی سوتی ہے حلیمہ
ڈر خوف کے احساس دلاتا ہے یہ جیون
جگاتا ہے یہ جیون
اب ساتھ مرے کوئی نہیں
ہر روزِ نئے سپنے دکھاتا ہے یہ جیون
بتاتا ہے یہ جیون اب ساتھ مرے کوئی نہیں
حلیمہ یاسمین بنت منصور اعظمی منکا ڈیه
جین پور اعظم گڑھ یو پی
Leave a Reply