rki.news
*خزاں کے ہاتھ میں بہار کا یہ رنگ و بو*
خزاں رُتوں میں کِس کی آہٹیں سُنائی دے رہیں
ہوائیں سرد ہو رہی ہیں
شاخوں پر لرز رہے ہیں پھول،
اور گُلوں کے لب ہیں خُشک اور سُوکھے
پر اُمید ہے سبھی کو لطفِ موسمِ بہار کی
جو ملنا ایک روز ہے
سمے بدلتا رہتا ہے
عجب مزا ہے آہٹ و شمار کا
جہاں سے ختم ایک روز موسمِ خزاں
وہیں سے ہی شروع ہو سکے یہ موسمِ بہار
جسکی وجہ سے فضائیں گُنگُناٸیں اور نغمے گاٸیں
یوں ملنے لگتا ہے دلوں کو بھی سکون اور قرار
دل کرے بہار آئے بار بار۔۔
“خزاں کے ہاتھ میں بہار کا یہ رنگ و بو “
ثمرین ندیم ثمر
Leave a Reply