rki.news
نعت رسول مقبول صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم
ادب سے حمد کے اشعار کہیے اور ثنا کہیے
خدا کا نام لیکر نعت محبوب خدا کہیے
نبي پاک پر قربان جسم و جان کرتے ہیں
غلامان محمد مصطفٰی کی بات کیا کہیے
جہاں پر بارش رحمت ہوا کرتی ہے صبح و شام
مدینے کی حسیں وادی کو شہر مصطفٰی کہیے
لقب یاسین و طہ ہے مبصر ہے مزمّل ہے
ادب سے آپ محبوب خدا صلی علی کہیے
سلام اس پر درود اس پر ہمیشہ بھیجتے ہیں ہم
یہ وہ منزل ہے جس کو مغفرت کا راستہ کہیے
گزارش ہے مدینے کے مسافر آپ سے میری
در پیغمبرِ اعظم پہ میرا مدعا کہیے
بہت بے چین ہوں دیدار کی حسرت لئے دل میں
مرا احوال اے منصور جا کر با رہا کہیے
منصور اعظمی دوحہ قطر
Leave a Reply