rki.news
نبی کی سارے جہانوں میں بادشاہت ہے
فقط رسولِ خدا سے ہمیں محبت ہے
ہوا ہے جب سے خیالوں میں آپ کا دیدار
زباں پہ اپنے فقط نعت اور مدحت ہے
امین و صادق و صدیق ہیں رسول اللہ
اسی لئے تو ہمیں آپ سے محبت ہے
لقب ہے آپ کا یاسین اور مزمل بھی
کلام پاک میں گویا نبی کی مدحت ہے
بنایا رحمتِ عالم مرا خدا وندا
بلند آپ کی سرکار شان عظمت ہے
رہ خُدا پہ جو قربان جسم و جاں کر دیں
غلام احمد مختار کی جماعت ہے
دعا ہے بندہ ناچیز کی خدا وندا
در رسول پہ جانے کی دل میں حسرت ہے
سر یتیم پہ ہوتا تھا دست پاک نبی
شفيع خلق سراسر خدا کی رحمت ہے
بھلائیں کیسے ہم ایوب کی وفاداری
وسیم اس لئے انصار سے محبت ہے
وسیم انصاری الاثری دوحہ قطر
Leave a Reply