rki.news
محمد مصطفیٰ سے اس قدر مجھ کو محبت ہے
نظر کے سامنے سرکار دوعالم کی سیرت ہے
میں بسم اللہ پڑھ کر نعت کے اشعار لکھتی ہوں
بفضل کبریا مدحت سرائی میری عادت ہے
زباں پر ہر گھڑی ہے تذکرہ محبوب داور کا
درود پاک پڑھنے سے مکان دل میں برکت ہے
یقیں ہے آج ہوگی بارش رحمت مرے گھر میں
محمد مصطفیٰ صلی علی کی آج مدحت ہے
مری حمد و ثنا اور نعت کے صدقے خدا وندا
دیار شہر طیبہ دیکھنے کی دل میں چاہت ہے
عمل میں سیرت سرکار پر ہر وقت کرتی ہوں
مرے سرکار کا نقش قدم شمع ہدایت ہے
شرف حاصل ہوا مدحت سرائی کا بفضل حق
بلندی پر تمہاری اے حلیمہ آج قِسمت ہے
حلیمہ یاسمین بنت منصور اعظمی منکا ڈیہ جین پور اعظم گڑھ یو پی انڈیا
Leave a Reply