rki.news
نبی کی نعت کا جب تک خمار باقی ہے
دیارِ جاں میں سکون و قرار باقی ہے
در نبئ مکرم کی اک جھلک کے لئے
دل و نظر میں ابھی انتظار باقی ہے
زبان دل پہ رہے ذکرِ مصطفیٰ لیکن
صدا یہ روح سے آئے کی پیار باقی ہے
تمہاری حمد و ثنا کے طفیل اے مولیٰ
مری یہ جان مرے کردگار باقی ہے
قسم خدا کی خدا کے رسول کے صدقے
یہ شام باقی ہے لیل و نہار باقی ہے
حرا سے پھوٹی تجلی تو دل یہ بول اٹھا
بجھی ہے آگ تو لیکن شرار باقی ہے
نبی کے در کی زیارت کی جستجو لیکر
حلیمہ آنکھوں میں اشکوں کی دھار باقی ہے
حلیمہ یاسمین بنت منصور اعظمی منکا ڈيه جیین پور اعظم گڑھ یو پی
Leave a Reply