rki.news
ہمارے دل میں جو سرکار کی محبت ہے
یہی بفضل خدا پاس ہمارے دولت ہے
حبیبِ کبریا صلے علیٰ نبی خدا
کی نعت خوانی ہی میرے لئے سعادت ہے
سجایا جاتا ہے نعت نبي کا گلدستہ
اسی لئے یہاں خوشبوئے شان – رحمت ہے
جب آپ رحمت عالم ہیں یا رسول اللہ
شفیع خلق سراسر خدا کی رحمت ہے
امام انبیاء محبوب کبریاء ہیں آپ
حضور آپ کی عالم میں بادشاہت ہے
قدم نبئ مکرم جہاں جہاں بھی پڑے
وہ رہ گزر بھی قسم سے مثال جنت ہے
یہ حکمِ – رب ہے رسولِ خدا سے عشق کرو
حسد غرور تکبر خدا کی لعنت ہے
جہاں پہ ہوتی ہے دن رات نور کی بارش
وہ شہر طیبہ حقیقت میں خوبصورت ہے
جب
i love you Mohammed
کہا تو چینخ اُٹھی
سکون و امن کے دُشمن کی یہ جماعت ہے
جہاں پہ ہوتی ہے منصور نور کی بارش
وہ شہر طیبہ حقیقت میں خوبصورت ہے
منصور اعظمی دوحہ قطر
Leave a Reply