نیا سال خدایا تو برکتوں سے بھر دے
ہر نئے دن کو تو الفتوں سے بھر دے
بھٹکی ہے دنیا، بھُولے ہیں حُکم تیرے
دکھا سیدھی راہ اور اپنی کرامتوں سے بھر دے
دور کر بلائیں دنیا جہاں سے پیارے
نیاسال تو اپنے فضلوں سے بھر دے
دنیا جہاں میں اب ہر سمت ہے مارا ماری
ان کو دے ہدایت، اپنی نوازشوں سے بھر دے
دے سکون، دل کی بے قراریوں سے
کر دے دور دکھ، کرم اپنا تو کر دے
کر بارانِ رحمت دکھ بھرے جہاں میں
مانگتے ہیں ہم، تو رحم اپنا کر دے
توفیق دے پیارے ہم مانیں ہر حُکم تیرا
التجا ہے، معین کو بھی اطاعتوں سے بھر دے
🙏چیف سید معین شاہ🙏
Leave a Reply