نیند نہیں آتی
یہ وہ جملہ ہے جو ہم اکثر و بیشتر سنتے رہتے ہیں. پہلے پہل تو درمیانی عمر کے یا بڑے بوڑھے یہ شکوہ کرتے نظر آتے تھے پر اب تو غضب ناک صورتحال ہے کہ ہر کس و ناکس اس نیند نہ آنے کے عذاب کا بری طرح سے شکار ہے.
نیند کیا ہے؟
نیند کیوں ضروری ہے؟
نیند پوری دنیا کے انسانوں کے لیے اپنے دن بھر کی. مصروفیات کے بعد جسم اور روح کو سکون دینےکے لیے اشد ضروری ہے، اللہ پاک فرماتے ہیں کہ ہم نے رات نیند کے لیے اور دن کام کے لیے بنایا، اب ذرا اپنے گرد و نواح پہ نظر دوڑائیں، غور فرمائیے گا کہ زیادہ تر گھرانے رات کو جاگنے اور دن کو سونے کے خبط میں مبتلا ہو چکے ہیں، مسءلہ وہی ماڈرن بننے کی اندھی دوڑ نے نہ ہی ہمیں دنیا کا چھوڑا اور نہ ہی آخرت کا، ہم کسی سرکس کے سدھاے ہوے جانور کی طرح راتوں میں جاگتے اور دن میں سوتے ہیں. خیر یہ ہماری بدبختی سمجھ لیں یا نحوست کہ ہم نے اپنے راستوں میں خود ہی کانٹے سجاے اور خود ہی اپنی منزلوں سے دور ہوتے گیے.
تو بات ہو رہی تھی نیند کی، کسی بھی ذی ہوش اور سمجھ دار انسان کے لیے سات آٹھ گھنٹے کی پرسکون نیند اور رات کے پہلے حصے کی نیند اشد ضروری ہے.
اور سچی بات ہے کہ جو بھی انسان دن بھر مشقت کرتا ہے اللہ پاک کے حضور پانچ مرتبہ سجدہ ریز یوتا ہے جو کسی کا حق نہیں مارتا، جو دل کا سچا اور من کا کھرا ہوتا ہے جو اپنے بھائی جے لیے بھی وہی پسند کرتا ہے جو اپنے لیے، جس کے قول و فعل میں تضاد نہیں ہوتا جس کا وجود ساری دنیا کے لیے ٹھنڈی چھایا ہوتا ہے ایسے شخص کو اپنے بستر پہ لیٹ کر اتنی گہری نیند آتی ہے کہ فرشتے بھی رشک کرتے ہیں ایسے شخص کو کبھی بھی آپ یہ کہتے ہوے نہ سنیں گے کہ مجھے تو نیند آتی ہی نہیں.
I am suffering from insomnia.
نیند کا مرکز ہایپوتھلیمس میں ایک چھوٹا سا غدود ہے نیند دو حصوں پہ مشتمل ہوتی ہے.
Rapid eye movement
جس میں بند پپوٹوں کے اندر آنکھیں متحرک ہوتی ہیں، دماغ بہت متحرک ہوتا ہے، دل کی دھڑکن جے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر بھی بڑھ جاتا ہے، ہاں ٹانگوں اور بازوؤں کے پٹھے بالکل ساکت ہو جاتے ہیں دوسری قسم کی نیند کو Non rapid eye movement کہتے ہیں جس میں آنکھیں ساکن ہوتی ہیں اور دماغ َسست، خواب نیند جے اسی دورانیے میں دیکھے جاتے ہیں.
اور سچ تو یہ ہے کہ نیند تو سولی پہ بھی آ جاتی ہے.
لاکھ بدنا میاںسیاپے ہوں
تونے آنا ہواور تو نہ آے
نیند اپنی جھلک دکھاتی ہے
نیند سولی پہ بھی آجاتی ہے.
تو غور فرمائیے گا آپ جنہیں نیند نہیں آتی، کس کس کا توڑے بیٹھے ہیں.
اپنے آرام دہ بستر میں سکون کی نیند سونے والوں کے نام.
ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
naureendrpunnam@gmail.com
Leave a Reply