تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ،اسلام آ باد

Kashmir - آزاد جموں کشمیر , Snippets , / Friday, July 12th, 2024

وفاقی محتسب کے افسران کی مظفر آباد آزاد کشمیر میں کھلی کچہر ی
وفاقی سر کا ری اداروں کے خلاف شکا یات سن کر مو قع پر ہی ہدا یات جا ری کیں
بے نظیر انکم سپو رٹ پروگرام کے درجنوں مستحقین کو امداد دینے کی ہدا یت
مظفر آباد( ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کے ڈائر یکٹر جنرل محمد اشفا ق احمد اور کنسلٹنٹ خا لد سیال نے گز شتہ روز آزاد کشمیر محتسب آ فس میں کھلی کچہر ی کے دوران وفاقی اداروں کے خلاف شکا یات سنیں اور متعلقہ اداروں کے افسران کو موقع پر ہی ہدایات جا ری کیں۔کھلی کچہری میں بڑ ی تعداد میں شکا یت کنند گان نے شر کت کی اور نا درا، اسٹیٹ لا ئف انشو رنس کا رپو ریشن، بے نظیر انکم سپو رٹ پروگرام، پا کستان پوسٹ آ فس، قو می بچت اور این ایچ اے سمیت وفاقی محکموں کے خلاف کثیر تعداد میں شکایات پیش کیں۔ کھلی کچہر ی میں زیا دہ تر شکا یات بے نظیر انکم سپو رٹ پروگرام کے با رے میں تھیں۔اکثر شکا یت کنند گان غیر تعلیم یا فتہ ہو نے کے با عث بے نظیر انکم سپو رٹ پروگرام کے طر یقہ ء کار سے آ گا ہ نہ تھے۔ بے نظیر انکم سپو رٹس پروگرام کے ریجنل ڈا ئر یکٹر ایک ہمدرد شخص ہیں جو مستحقین کی امداد کے لئے ہمہ وقت سر گرم رہتے ہیں۔ انہوں نے تمام مستحق شکا یت کنند گان کی اکثر شکا یات مو قع پر ہی دور کر دیں، جن شکا یات میں بعض قا نو نی رکاوٹیں تھیں انہیں بھی حل کر نے کی یقین دہا نی کرا ئی۔وفاقی محتسب کے افسران نے دیگر اداروں کو شکا یات کے ازالے کے لئے مو قع پر ہی احکامات جا ری کئے۔ وفاقی محتسب کے افسران نے قبل ازیں وفاقی محتسب کے با رے میں آ گا ہی لیکچر بھی دیا۔ کھلی کچہری کے بعد وفاقی محتسب کے افسران نے اخبا ری نما ئند وں سے گفتگو کر تے ہو ئے وفاقی محتسب کے اختیارات، دائر ہ کا ر اور شکایات داخل کرا نے کے با رے میں مفصل گفتگو کی۔

(خالد سیال)

کنسلٹنٹ (میڈ یا)

03335333266


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International