تازہ ترین / Latest
  Friday, October 18th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

وفاقی محتسب کے افسران کی جہلم میں کھلی کچہر ی

Events - تقریبات , Snippets , / Thursday, August 8th, 2024

وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ،اسلام آ باد

منگلہ ڈیم کے قر یب غیر قا نونی کرشنگ سے ڈیم کو خطرہ لا حق ہے، ایک شکا یت
وفاقی سر کا ری اداروں کے خلاف شکا یات سن کر مو قع پر ہی ہدا یات جا ری کیں
ٹیم نے بجلی کی لٹکتی ہو ئی تا ریں فو ری طور پر درست کر نے کا حکم دے دیا
جہلم( ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کے ایڈ وائزر میجر جنرل (ر) ہا رون سکندر پا شا اور خا لد سیال نے گز شتہ روز جہلم میں کھلی کچہر ی کے دوران وفاقی اداروں کے خلاف شکا یات سنیں اور متعلقہ اداروں کے افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔کھلی کچہری میں شکا یت کنند گان نے بجلی، گیس، نا درا، بے نظیر انکم سپو رٹس پروگرام، پا کستان ریلوے، اسٹیٹ لا ئف انشو رنس کارپوریشن اور پاکستان پوسٹ آفس کے علاوہ صو با ئی محکموں کے خلاف بڑ ی تعداد میں شکایات پیش کیں۔ زیا دہ تر شکا یات بجلی و گیس کے کنکشن اور زا ئد بلوں، بے نظیر انکم سپو رٹس پروگرام سے ما لی امداد نہ ملنے، پا سپورٹ اور شنا ختی کا رڈ کے اجرا ء میں تا خیر سے متعلق تھیں۔ وفاقی محتسب کے افسران نے متعلقہ اداروں کو شکایات کے ازالے کے لئے مو قع پر ہی احکا مات جا ری کئے۔ ٹیم کو بتا یا گیا کہ منگلا ڈیم کے قر یب کر ش ما فیا غیر قانونی طور پر سٹون کر شنگ کر تا ہے جس سے منگلا ڈیم کو خطر ہ ہے۔ وفاقی محتسب کے ایڈ وائزر نے یہ مسئلہ متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھا نے کی یقین دہا نی کرا ئی ہے۔ متعدد شکا یت کنند گان نے بتا یا کہ ان کے بجلی کے ناجائز بل درست نہیں کئے جا رہے۔ بجلی و گیس کے کنکشن کے لئے ڈیمانڈ نوٹس جمع کرا ئے مگر ابھی تک ان کے کنکشن نہیں لگے۔ گیس اور بجلی کے کنکشن کے لئے مقا می اہلکا روں کی طرف سے رشوت کی ڈیما نڈ کے بارے میں بھی متعدد درخواست گزاروں نے غفلت کی شکایات کیں جس پر ایڈ وائزر وفاقی محتسب نے متعلقہ اہلکا روں کے خلاف انکوا ئر ی کر کے رپورٹ پیش کر نے کا حکم دیا۔ کھلی کچہری کے بعد وفاقی محتسب کے افسران نے جہلم میں ڈپٹی کمشنر و ضلعی انتظا میہ کے افسران سے بھی ملا قا ت کی اور ان سے عوا می مسا ئل کو حل کر نے کے حوا لے سے با ت کی۔ کھلی کچہر ی میں میڈ یا کے نما ئند وں نے بھی بھر پور شر کت کی اور اپنی تجا ویز پیش کیں۔

(خالد سیال)
کنسلٹنٹ (میڈ یا)
03335333266
08اگست2024 ء


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International