عمان
مسقط (سجاد احمد شيخ)بیوروچیف رہبر کسان انٹرنیشنل
گزشتہ سالوں کی طرح مسقط میں پاکستانی سفارت خانے میں تقریب یو م یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا
بعد ازاں ناظم الامور محمد بلال حسن نے صدر اور وزیر خارجہ کے اور وزیر اعظم کے پیغامات کمیونٹی ایتاشی جناب حافظ عبدالمنان نے پڑھ کر سنائے
کشمیری راہنماؤں نے جدوجہد جاری رکھنے اور حکومت پاکستان سے ہر طرح کی استعانت پر امید کا اظہار کیا
سفیر پاکستان جناب سید نوید صفدر بخاری صاحب نے اپنے قومی و ملی جذبے سے بھر پور انداز میں یوم کشمیر کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئے زور دیا کہ ہم سب اپنے بچوں کو بھی آج کے دن کی اہمیت سے آگاہ رکھیں تاکہ کشمیر کی حیثیت اور تاریخ کو مسخ نہ کیا جا سکے
اور پوری دنیا کے مسلمانوں کو کشمیرویوں کا بھر پور طریقے سے ساتھ دینے کا عزم کیا
کشمیرویوں پر ماضی میں ڈھائے گئے مظالم پر ڈاکیومنٹری فلم بھی دکھائی گئی اور گشمیری رہنماؤں نے اپنے دکھ کی داستان بھی سنائی
کشمیر کی خوداری اور کشمیریوں کی ہر لحاظ سے اور ہر سطح پر مدد جاری رکھنے کا اظہار کیااور عملی قدم اٹھانے پر بھر پور زور دیا
اس تقریب سفارت خانے کے افسران اور عملے کی شرکت کے ساتھ ساتھ کشمیری راہنماؤں نے بھر پور شرکت کی
پاکستانی کمیونٹی کی بھی پور شرکت کے ساتھ میاں محمد منیر کی اپنی پوری ٹیم کے ساتھ شرکت
Leave a Reply