Today ePaper
Rahbar e Kisan International

ٹیٹا گڑھ میں شائقینِ ادب کی دعوتِ افطار اور نعتیہ نشست

Literature - جہانِ ادب , Snippets , / Thursday, March 27th, 2025

rki.news

(رپورٹ : میم عین لاڈلہ)
ٹیٹا گڑھ کا خالص ادبی ادارہ “شائقینِ ادب” کی دعوتِ افطار مورخہ 23/ مارچ 2025 بروز اتوار ادارے کے سرپرست محترم جنیف غازی کے دولت کدے پر( نزد سونار بنگلہ) اہتمام پذیر ہوا اور بعد نماز مغرب ایک شاندار نعتیہ نشست بھی انعقاد پذیر ہوا۔ مخصوص نعتیہ نشست کی صدارت معروف افسانہ نگار شمیم جہانگیری نے کی اور نظامت جواں سال خوب رو و خوش گلو شاعر شکیل رشڑوی نے خوب کی۔ ادارے کے سکریٹری اسلم ٹیٹاگڑھی نے اپنے نعتیہ کلام سے پرنور سماں باندھا پھر معروف افسانہ نگار اصرار خان اپنے نعتیہ کلام سے بزم کو عروج عطا کیا۔ کہنہ مشق شاعر روشن ضمیر نے بھی نعتیہ تخلیق پیش کی اور داد و تحسین سے نوازے گئے۔ ادارے کے صدر محترم عاقب ٹیٹاگڑھی نے اپنے نعتیہ کلام سے نشست میں چار چاند لگایا‌ ۔ نقیبِ نشست کی نعتیہ تخلیق کو بھی خوب سنا گیا اور داد و دعاؤں سے نوازا گیا۔ رائفیل فیکٹری کے سابق وائس مینیجر عبد الحمید صاحب نے خوشی سے سرشار ہو کر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ محترم شمیم جہانگیری کے صدارتی خطبے کے بعد مخصوص نعتیہ نشست اپنے انجام تک پہنچی۔ سامعین میں میزبان غازی جنیف انصاری اور پروفیسر سبیر مکھرجی نے شرکاء و مہمان کی دل کھول کر حوصلہ افزائی کی اور پر گرام کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International