تازہ ترین / Latest
  Thursday, January 16th 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

پاکستانی ہر دل عزیز شخصیت کا قطر سپورٹس ڈے پر عشائیہ!

Qatar - قطر , Snippets , / Monday, February 20th, 2023

حکومت قطر نے قطری اور تمام تارکین وطن کو جدید طرز زندگی گزارنے کے لئے ذہنی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت کی آگاہی کے لئے سال کا ایک دن طے کیا کہ ہر ایک پر لازم ہے وہ کسی نا کسی کھیل میں حصہ لے تاکہ وہ جسمانی لحاظ سے بھی تندرست رہے۔ اس لئے کسی نے خوب کہا تھا ”تندرستی ہزار نعمت ہے”۔ اس کے پیش نظر حکومت قطر نے 2012 کو فیصلہ کیا کہ سے ہر سال فروری کے دوسرے منگل کو سپورٹس ڈے منایا جائے گا اور اس دن کو قطر سپورٹس ڈے کا نام دیدیا گیا۔ قطر میں فروری کے دوسرے منگل کو سرکاری چھٹی کا علان کر دیا گیا تاکہ قطر میں رہنے والے افراد قطر سپورٹس ڈے کے موقع پر مختلف کھیلوں میں حصہ لے سکیں۔ قطر سپورٹس ڈے اب تک باقاعدگی سے منایا جا رہا ہے۔13 فروری 2023 کو چار دہائیوں سے قطر میں رہائش پذیر پاکستانی کمیونٹی کی ہر دل عزیز شخصیت محمد اجمل چوہدری نے اپنے گھر میں قطری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اور خاص طور پر یہ تقریب منعقد کی جسے قطر سپورٹس ڈے کے نام سے منسوب کیا۔ جس میں عشائیہ کا بھی انتظام کیا گیا۔ وزرات کلچر کے ایڈوائزر جمال الفائز السعیدی مہمان خصوصی اور مہمان عزازی پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے کنٹری منیجر محمد وقاص ملک بھی مہمانوں میں شامل تھے۔ قطر کے مشہور شاعر انور علی رانا نے پروگرام کی میزبانی سرانجام دی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز اللہ تعالیٰ کے بابرکت نام سے کیا گیا اس موقع پر قطر اور پاکستان کے قومی ترانے پیش کئے گئے۔ محمد اجمل چوہدری نے تقریب میں آئے ہر مہمان کا نام لے کر شکریہ ادا کیا۔ اور مہمان خصوصی جمال الفائز السعیدی کا تعارف سب شرکا سے کروایا کہ وہ اپنی مصروفیات چھوڑ کر خصوصی طور پر تشریف لائے۔ اس تقریب میں فہد اسماعیل نے فیفا ورلڈکپ 2022 میں پاکستانی والٹنیئرز کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا کہ کس طرح انہوں نے دوسرے پائنرز سے مل کر دوستوں کو قائل کیا کہ وہ ایونٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور الحمداللہ فیفا ورلڈکپ میں پاکستانی والٹنیئرز کی تعداد 13 فیصد رہی جو ایک خوش آئند بات ہے۔ پاک یوتھ سوسائٹی قطر کے بانی قاضی اصغر نے قطر میں گزرے ہوئے وقت کے بارے میں بتایا کہ ہمارے سامنے قطر دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو گیا ہے میں آپ سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ امسیعد سے آئے ہوئے نواز اکرم نے اجمل چوہدری کا شکریہ ادا کیا کہ وہ قطر کے ہر قومی دن پر اس طرح کی تقریبات منعقد کرتے ہیں۔ مہمان اعزازی کنٹری منیجر پاکستان انٹرنیشنل وقاص ملک نے موجود تمام کمیونٹی لیڈران کا شکریہ ادا کیا اور پی آئی اے کی کے نئے کرایوں اور سامان کے متعلق بتایا کہ آپ یہاں سے 50 کلو سامان ساتھ بک کروا سکتے ہیں اور 7 کلو ساتھ رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر۔ ہمیں خدمت کا موقع دیں۔ میں اور ہمارا عملہ آپ کے ساتھ تعاون کے لئے چوبیس گھنٹے حاضر خدمت ہے۔مہمان خصوصی جمال الفائز السعیدی نے اجمل چوہدری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے قطر سپورٹس ڈے کے خوالے سے یہ میلہ سجایا۔ اس تقریب میں قطر میں موجود تمام تنظیموں کے صدور، کاروباری حضرات کے علاوہ پشتون کمیونٹی قطر کے چیئرمین ملک نوار خان وزیر، صحافی لیاقت ملک اور اشرف صدیقی بھی شامل تھے۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی پاکستانی بریانی، تکہ بوٹی اور سیخ کباب اور زردے سے تواضع کی گئی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International