تازہ ترین / Latest
  Saturday, March 15th 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

پاکستان رائٹرز گلڈ فیصل آباد کا پانچواں ماہانہ محفل مشاعرہ

Events - تقریبات , Snippets , / Wednesday, February 26th, 2025

 

پاکستان رائٹرز گلڈ فیصل آباد(ادارہ مصنفین پاکستان) کے زیر اہتمام منعقدہ ماہانہ محفل مشاعرہ کی صدارت ممتاز شاعر سید ناصر بخاری نے کی ۔۔۔مہمان خصوصی انتظار حسین دردی تھے۔ منتظم رکن مرکزی مجلس عاملہ پاکستان رائٹرز گلڈ ڈاکٹر اخلاق حیدر آبادی تھے۔۔۔۔نقابت ڈاکٹر اظہار احمد گلزار نے کی ۔۔حاضرین شعرا میں پروفیسر روشان تصدق خان ، نواز ساجد نواز، سید ناصر حسین شاہ ، پروفیسر عدنان قمر،محمد احسن جاوید ، شاہد فاروق ، ظفر اقبال ڈوگر، عامر سالار بٹ ، ڈاکٹر اخلاق حیدر آبادی ، ڈاکٹر اظہار احمد گلزار ، اور پروفیسر محمد عمران خان کے اسمائے گرامی شامل ہیں
۔۔۔۔۔۔۔”یاد رفتگان” کے حوالے سے ڈاکٹر اظہار احمد گلزار نے معروف شاعر علامہ نادر جاجوی کے احوال و آثار کی روشنی میں ان کا مختصر تعارف اور ان کی دو غزلیں پیش کیں جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ دیار غیر (برطانیہ) سے عنایت اللہ عاجز کی ایک نظم “امن کی دعا” اور ان کی پنجابی بولیاں نواز ساجد نواز نے پڑھ کر سنائی اور خوب داد سمیٹی ۔
۔۔۔۔اخلاق حیدرآبادی نےآزاد جموں کشمیر سے متعلق معروف شاعر احمد نصیر کا بھیجا گیا کلام پیش کیا سامعین نے بہت پسند کیا اور خوب داد دی
۔۔۔۔۔۔۔۔ تمام شعرا نے اپنا خوب صورت کلام پیش کیا اور خوب داد سمیٹی ۔۔۔مشاعرہ میں وقفہ کے دوران پر تکلف چائے، بسکٹ سے شعرا کی تواضع کی گئی ۔۔۔۔۔آخر میں یاد رفتگان کے سلسلہ میں تمام مرحوم شعرا اور تمام امت محمّدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ارواح کی آسودگی کے لیے دعا کروائی ۔۔۔۔۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی تمام مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور درجات کی بلندی سے نوازے ۔۔۔ امین ثم امین 🎉🙏🏽🙏🏽a


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International