Today ePaper
Rahbar e Kisan International

“پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی پنجاب کے زیر اہتمام “محفل میلادِ مصطفی ﷺ و قرآن خوانی” کا انعقاد”.

Events - تقریبات , Snippets , / Sunday, September 7th, 2025

rki.news

لاہور : ( فریدہ خانم) ، 5 ستمبر 2025ء کو پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی پنجاب کے زیر اہتمام چیئرمین میاں محمد حنیف کی قیادت اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ محترمہ فوزیہ سعید کی میزبانی میں ایک بابرکت مذہبی محفل “میلادِ مصطفی ﷺ” کا انعقاد کیا گیا، جس میں قرآن خوانی، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور سیلاب متاثرین کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس روحانی اجتماع میں 56 شرکاء نے شرکت کی۔ قرآن پاک کی مکمل تلاوت کی گئی اور اس کا ثواب حضور اکرم ﷺ کے بلند ترین مقامات کے لئے ایصال کیا گیا، جبکہ سیلاب متاثرین کی خیریت، صحت اور جلد بحالی کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔
تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر سامعہ رشید (گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمن آباد، لاہور) نے قرآن پاک کی تکمیل اور دعا پیش کی، جبکہ محترمہ مصباح (پروفیشنل نعت خواں و والنٹیئر) نے ہدیۂ نعت پیش کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر امبرینہ ارم اور اسسٹنٹ پروفیسر فرحندہ (گورنمنٹ کالج ویمن، شادباغ، لاہور) اپنی پندرہ طالبات کے ساتھ شریک ہوئیں۔ غلام نجیب شاہ، نرسنگ انسٹرکٹر (پبلک ہیلتھ نرسنگ اسکول) چودہ طلباء کے ہمراہ، ڈاکٹر نور (فینکس فاؤنڈیشن) آٹھ اسٹاف ممبران کے ہمراہ، طحذین طاہر (سب ایڈیٹر، پھول میگزین، نوائے وقت لاہور)، محترمہ فریدہ خانم (شاعرہ، ادیبہ و سماجی کارکن)، ڈاکٹر آمنہ قریشی اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی خواتین اسٹاف نے بھی بھرپور شرکت کی۔
محفل کا اختتام درود و سلام اور اجتماعی دعا کے ساتھ کیا گیا، آخر میں حاضرین محفل کے لئے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا ۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International