rki.news
صرف پونے چار گھنٹے کی جنگ
تحریر :- چیف وارنٹ آفیسر ریٹائرڈ حاجی کالا خان ہری پور
پاکستان آزما لیا گیا۔جو نتائج نکلے ہیں وہ ہمارے لیے تو قابل فخر ہیں لیکن دنیا کے لیے انتہائی خوفناک ہیں۔
ایسا لگتا ہے کہ جیسے ہم پہلے اپنی کچھ قائدانہ کمزوریوں کی وجہ سے ایک خود ساختہ احساس کمتری میں مبتلا تھے۔لیکن پاکستان کی مسلح افواج نے صرف پونے چار گھنٹے میں ہماری سوچ دنیا کی سوچ اور خطے کی تاریخ بدل کر رکھ دی۔
ایک سوچ تھی ” پاکستان دس دن تک جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا ”
وہ اس سوچ میں بدل گئی کہ
” پاکستان دس دن میں بھارت جیسے دس ممالک کو دس دن میں دس مرتبہ تباہ کر سکتا ہے”
ہم افواج پاکستان کے شاہینوں کو دشمن ملک بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد اس کے ملک میں گھس کر سبق سکھانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اور انڈیا پر واضح کرتے ہیں کہ وطن عزیز پاکستان کی حفاظت کے لئے پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔ہم دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
وزیراعظم پاکستان۔ چیف آف آرمی سٹاف۔چیف آف نیول سٹاف۔چیف آف ایئر سٹاف۔ڈی جی آئی ایس آئی اور
ڈی جی آئی ایس پی آر صاحب کا جن کی قیادت حوصلہ اور ہمت نے ہمیں یہ دن دکھایا۔
پاکستان زندہ باد۔ افواج پاکستان پائندہ باد۔
Leave a Reply