تازہ ترین / Latest
  Wednesday, January 22nd 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

” پاکستان طبی کانفرنس اور بزم قرشی پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلادِ مصطفیٰ کانفرنس کا انعقاد “.

Events - تقریبات , Snippets , / Sunday, October 20th, 2024

رپورٹ : فریدہ خانم .

انجمن حمایت اسلام طبیہ کالج, لاہور میں پاکستان طبی کانفرنس اور بزم قرشی پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد قائداعظم رح ہال میں کیا گیا ۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی میاں منیر احمد سابق مشیر وزیراعلی پنجاب ۔ جسٹس (ر) رستم علی ملک (صدر انجمن حمایت اسلام لاہور ) , حکیم محمد احمد سلیمی (صدر نیشنل کونسل فار طب ) , وید جمیل خان , حکیم منصور العزیز ، مولانا حکیم محمد اکرم چشتی ، ثوبان عطاری , اور طبیبہ رابعہ محمود شامل تھیں ۔ منتظمین میں نذیر احمد تابش، ڈاکٹر شبیر عنایت ، حکیم محمد اسماعیل ،حکیم تصور محمدی،سکندر حیات زاہد, حکیم سید عمران فیاض شامل تھے ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا, جس کی سعادت قاری حکیم اسماعیل اور قاری الحافظ خذیمہ قاسم نے حاصل کی۔ اس موقع پر نعت رسول مقبول ﷺ حکیم حافظ مرغوب احمد ہمدانی اور محمد احمد رضا نے پیش کی۔ تقریب میں استقبالیہ کلمات پروفیسر حکیم سعد عابد میر نے ادا کئے۔ بعد ازاں مولانا حکیم محمد اکرم چشتی اور ثوبان عطاری نے سیرت النبی ﷺ پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر حکیم منصور العزیز نے کلماتِ سپاس پیش کئے اور سیرت ِ رسول اللہ کے حوالے سے بھی گفتگو کی ۔ مہمانانِ خصوصی میاں منیر احمد سابق مشیر وزیراعلی پنجاب ,جسٹس(ر) رستم علی ملک نے بھی نبی کریم ﷺ کے اسوہ مبار ک پر گفتگو کی اور حاضرین کو بتایا کہ آج اُمت مسلمہ جن مسائل کا شکار ہے ان کی وجہ نبی کریم ﷺ احکامات کی پیروی سے دُوری ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے روزمرہ کے معاملات میں نبی کریم ﷺ کی زندگی سے سبق حاصل کریں , تاکہ ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ طبِ نبوی ﷺ سے استفادہ ہمیں جسمانی و روحانی امراض سے محفوظ رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ بعد ازاں حکیم محمد احمد سلیمی (صدر نیشنل کونسل فار طب) نے اظہار تشکر اور اختتامی کلمات ادا کئے۔ تقریب کے اختتام پر حضرت مولانا محمد اعظم قاسم نے خصوصی دُعا فرمائی ,جبکہ نقابت کے فرائض حکیم رضا الحق نقشبندی نے انجام دئے ۔ تقریب میں حکیم ملک سلیم اختر ۔ حکیم سلیم احمد خان ۔ حکیم عمران یوسفی ۔ حکیم نعیم صدیقی ۔ ڈاکٹر جواد اشفاق ۔ حکیم جاوید رسول ۔ حکیم احمد حسن نوری ۔ حکیم امجد وحید بھٹی ۔ حکیم طاھر نوید جنجوعہ ۔ حکیم ولایت علی گوھر ۔ حکیم تاج بٹ ۔ طبیبہ عفت عمران ۔ طبیبہ بشری اصغر ۔ طبیبہ آسیہ ۔ حکیم عمر فاروق گوندل ۔ حکیم مفتی یوسف ۔ حکیم ریاض احمد ۔ حکیم خالد جاوید ۔ حکیم سیف لودھی ۔ حکیم شاھد محمود ۔ حکیم فیصل صدیقی ۔ حکیم عیسی نذیری ۔ حکیم حامد محمود ۔ حکیم مدثر ثواتی ۔ حکیم طاھر نذیر ۔ حکیم طاھر خان ۔ حکیم ایوب بھٹی ۔ حکیم بابر حسین ۔ حکیم انعام اللہ ۔ حکیم حافظ عمران ۔ حکیم افضل بٹ ۔ حکیم وحید چشتی ۔ حکیم منظور احمد , بزم قرشی پاکستان , پاکستان طبی کانفرنس کے عہدیداروں , صحافی و شاعرہ فریدہ خانم و ممبران سمیت عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ بعد ازاں مہمانوں کےلئے ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International