Today ePaper
Rahbar e Kisan International

پاکستان میں کپاس کی موسمیاتی تبدیلی، کم پانی میں بہتر پیداوار

Green Pakistan - گرین پاکستان , Snippets , / Tuesday, August 5th, 2025

rki.news

محمد کاشف شہزاد سرور،                ڈاکٹر عمارہ وحید

کپاس، جسے عموماً “سفید سونا” کہا جاتا ہے، عالمی سطح پر ایک نہایت اہم نقد آور فصل اور ٹیکسٹائل صنعت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔  عالمی پیداوار 2024-25 کے سیزن کے لیے تقریباً 12 کروڑ گانٹھوں (25.3 ملین میٹرک ٹن) تک پہنچنے کا امکان ہے، جو حالیہ موسمی تبدیلیوں کے بعد ایک معتدل بحالی کی علامت ہے۔

پاکستان میں کپاس معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے،  قومی جی ڈی پی میں تقریباً0.6 فیصد حصہ ڈالتی ہے اور ٹیکسٹائل شعبے سے منسلک ہونے کی وجہ سے برآمدات میں ساٹھ فیصد سے زائد حصہ رکھتی ہے۔ تاہم، حالیہ برسوں میں کپاس کی پیداوار میں شدید کمی آئی ہے، جو دس ملین گانٹھوں کی اوسط سے کم ہو کر تقریباً 5 ملین گانٹھوں تک آ گئی ہے۔

پیداوار میں کمی کے اسباب میں مختلف غیر حیاتیاتی (Abiotic) اور حیاتیاتی(Biotic) عوامل شامل ہیں، جن میں خشک سالی کم پانی  کم پانی کی دستیابی سب سے اہم عنصر ہے۔ پانی کی عالمی قلت اور محدود دستیابی کے تناظر میں، موسمیاتی تبدیلی کے خلاف مزاحمت رکھتے ہوئے بہتر پیداوار اور معیاری ریشے کی کپاس کی اقسام کی تیاری وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔

انہی اہم  وجوہات کو سامنے رکھتے ہوئےاور  کم پانی میں کپاس کی بہتر پیداوار   کے لیے  محمد کاشف شہزاد سرور

Institute of Plant Breeding and Biotechnology Muhammad Nawaz Shareef University of Agriculture Multan

  میں پی ایچ ڈی(Ph.D.) تحقیق مکمل کی۔ اس تحقیق کا مقصد محدود پانی کی دستیابی میں کپاس کی جینیاتی اقسام کی جامع تحقیق، جانچ پڑتال اور خشک سالی کے خلاف برداشت کا جائزہ لینا تھا۔ تحقیق کے دوران  200  upland cotton امریکن کپاس کی اقسام کو 2018 سے 2020 کے دوران مکمل پانی اور محدود پانی کے حالات میں پیداوار او ریشے کے معیار کو مدِنظر رکھتے ہوئے جانچ کی گئی۔ ان میں سے تریسٹھ (63) اقسام نے پیداوار اور معیار میں نمایاں بہتری کے ساتھ متنوع خصوصیات کا مظاہرہ کیا۔

مزید جانچ، تحقیق سے ان تریسٹھ(63) اقسام میں سے 10 متنوع اقسام کو ہائبرڈائزیشن(Hybridization)

(امتزاجی افزائش نسل) کے لیے منتخب کیا گیا۔ قابل ذکر اقسام میں NIAB-878، FH-326، FH-416، CIM-602، RH-668، اور VH-327 شامل تھیں، جنہوں نے مکمل پانی اور کم پانی کے حالت میں  بہترین. نشمونما، پیداوار، ریشے کے معیار میں بہتر پائیداری کا مظاہرہ کیا۔ ان اقسام کو جدید بریڈنگ  (Advanced Breeding) پروگرامز میں شامل کر کے خشک سالی، کم پانی برداشت کرنے کی صلاحیت کو بہتر پیداوار کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی گئی۔

بعد ازاں، منتخب اقسام سے 25 امتزاجی کراسسز(Crosses) تیار کیے گئے، جن میں دو کراسز (Crosses) کی کارکردگی ریشے کے معیار اور پیداوار میں  سب سے بہتر رہی۔ یہ کراسز (Crosses) ماحولیاتی دباؤ میں بہتر کارکردگی اور اقسام کی تیاری کے لیے قیمتی جینیاتی مواد فراہم کرتے ہیں، جو خشک  نیم خشک اور کم پانی کی دستیابی والے علاقوں کے لیے موزوں ہیں۔

یہ اقسام سائنسی تحقیق اور عملی افادیت کا امتزاج پیش کرتی ہیں، جو کسانوں کو موسمیاتی دباؤ کے باوجود کپاس کی پیداوار جاری رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔ کم پانی، پانی کی مناسب مقدار کے حالات میں  بہت اہمیت لیے پیداوار کے لیے ان  اقسام کا استعمال اور کپاس کےکاشت اور تحقیق کے نظام میں شمولیت نہ صرف موسمیاتی اثرات کے لحاظ سے تبدیل ہوتی زراعت کے قومی اہداف کی تکمیل میں معاون ہے بلکہ کپاس کی درآمدات پر انحصار کم کر کے ملکی معیشت اور ٹیکسٹائل صنعت کی سپلائی چین کو استحکام فراہم کرے گے


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International