rki.news
کسی پر بھی بری نظر نہ ڈالو
بری ہے یہ عادت، خود کو سنبھالو
جو دل میں ہو وہی آنکھ میں آئے
دل کو پہلے تم اپنے، آئینہ بنالو
نظر کا زہر خاموشی سے مارتا ہے
اے سمجھدارو، اسے لگام لگالو
حیا انسان کو اونچا کرے ہے
حیا کو ہی تم اپنا زیور بنالو
یہ دنیا حسن کا اک بازار ہے
خریدار نہ بنو، خود کو بچالو
نظر جھکانے میں ہے عظمت چھپی
اس راز کو دل سے ہی اپنالو
جو عزت دے وہی عزت پائے
اسی اصول سے زندگی چمکالو
نگاہِ بد سے رشتے ٹوٹتے ہیں
محبت چاہو اگر تو نظر تھامالو
خدا دیکھے تو نظریں جھک جائیں
یہ احساس اپنے اندر جگالو
یہی پیغام ہے معین کا سب کو
نظر کو پاک رکھو، خود کو سنبھالو
چیف سید معین شاہ
Leave a Reply