Today ePaper
Rahbar e Kisan International

پاک سعودی دفاعی معاہدے کے تحفظات

Articles , / Wednesday, September 24th, 2025

سعودی عرب اور پاکستان کے مابین دفاعی معاہدہ بظاہر انتہائی مفید نظر آتا ہے جبکہ اس کے تحفظات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ آج کل اکثر ممالک کے داخلی اور خارجی معاملات ذو معنی ہوتے ہیں۔ خانہ کعبہ کی حفاظت کے لیے ہمارے جان و مال بھی حاضر ہیں لیکن دیگر معاملات کے مختلف پہلوؤں پر بھی انتہائی غور و خوض کے بعد حتمی فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ بڑی قوتیں اپنے مفاد میں اقدام لیتے وقت کئے گئے وعدوں اور معاہدوں کو بھی نظر انداز کر دیتی ہیں لہذا دیگر ممالک کو بھی اپنے مفاد کو اولین ترجیح دینے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ ہمیں اُمید ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے پاک سعودی دفاعی معاہدے میں ایسی شِق ضرور شامل کی ہوگی کہ اگر مدِ مقابل مسلم یا دوست ممالک ہوں تو ان کے خلاف کسی حتمی ردِ عمل سے پہلے گفت و شنید کی گنجائش ہونی چاہئے تاکہ ان ممالک کے خلاف شدید کاروائی سے پہلے اپنی پارلیمنٹ سے منظوری لے کر عوام کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔

زندگی کا یہ ہنر بھی آزمانا چاہیے
جنگ کسی اپنے سے ہو تو ہار جانا چاہیے

شہزادہ ریاض


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International