rki.news
تخت بھائی (نمائندہ خصوصی) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاک فوج نے اپریشن بنیان المرصوص کے تحت بھارت کو داند شکن جواب دیکر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ہے بھارتی حملوں کے دوران بے گناہ بچوں اور خواتین سمیت قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فورسزنے بھارت سے بھرپور بدلہ لیکر قوم کا مورال بلند کیا ہے انہوں نے شہید ایاز خان کے خاندان سے تعزیت کی اور ان کی درجات بلند کرنے لئے دعا کیاان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا ایئر بیس پر بھارتی حملے میں شہید ہونے والے ریڈار ٹیکنیشن محمد آیاز کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کیااس سے پہلے گورنر نے شہید کی قبر پر حاضری دی اور بلندی درجات کے لیے دعا کی اس موقع پر صوبائی رہنما ابرار سیدپاکستان پیپلز پارٹی ضلع مردان کے صدر آسد خان جنرل سیکرٹری نامدار شاگئی ضلع مردان کے سابق ناظم اسد کشمیری،سابق تحصیل ناظم جاوید اقبال خان،سابق جنرل سیکرٹری اورنگ زیب خان پی پی پی کے رہنما عرفان خان مہمند تخت بھائی بار کے نائب صدر شاہ حسین خان ایڈوکیٹ اور مردان ڈویژن کے ترجمان ابراہیم سید یوسفزئی بھی موجود تھے گورنر خیبر پختونخوانے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاسی و دفاعی تاریخ میں بھٹو خاندان کا کردار ہمیشہ نمایاں اور قابلِ فخر رہا ہے۔ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی پروگرام سے مستفید کرکے نہ صرف ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا بلکہ پوری دنیا کو یہ باور کرایا کہ پاکستان ایک خودمختار اور خوددار ریاست ہے جو اپنی سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ اُن کا یہ جرات مندانہ اقدام آج بھی قومی خودمختاری کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنے دورِ حکومت میں پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا، جو ایک انقلابی قدم تھا۔ اُن کی قیادت میں ملکی دفاعی صلاحیتوں کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا گیا، جس سے پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہوا اور دشمنوں کو واضح پیغام دیا گیا کہ وطنِ عزیز ہر سطح پر اپنی حفاظت کے لیے تیار ہے۔آج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے سیاسی وژن اور سفارتی بصیرت سے پاکستان کا مقدمہ عالمی سطح پر مضبوطی سے پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی فورمز پر پاکستان کا مثبت اور پرامن بیانیہ اجاگر کر کے ملک کی سالمیت، وقار اور خارجہ پالیسی کو نئی سمت دی ہے۔ ان کی سفارتی کاوشوں سے پاکستان کی ساکھ میں بہتری آئی اور دنیا کے سامنے ایک متوازن، پرعزم اور پرامن پاکستان کا چہرہ نمایاں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کبھی مرتے نہیں، وہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ ان کی قربانیاں قوم کی روح میں زندہ ہیں اور ان کا مقام تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کا جذبہ حب الوطنی اور سرفروشی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔صف شکن سپاہی جو دشمن کے سامنے سینہ سپر ہو کر جان کا نذرانہ پیش کرتے ہیں، وہی اصل ہیرو ہیں۔ ان جوانوں کی موجودگی میں کوئی بھی پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور ساکھ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم آج ان سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے وطن کی حرمت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر فخر کرتے ہیں اور ان کی کامیابی، ملک کے استحکام اور پائیدار امن کے لیے دعا گو ہیں۔انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ ان عظیم شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ملک کے اتحاد، یگانگت اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر افواج نے دشمن کی جارحیت کا دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے وطنِ عزیز کا دفاع نہایت پیشہ ورانہ مہارت اور جرات مندی سے کیا۔ پوری قوم ان سپاہیوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے مادرِ وطن کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔گورنر نے اس موقع پر خیبرپختونخوا کے عوام کے جذبہ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے ان سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک و ملت کی حفاظت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں جہاں بھی خیبرپختونخوا کے باشندے آباد ہیں، وہ آج اللہ کے حضور سجدہ ریز ہیں، اپنی افواج پر فخر کرتے ہوئے ان کی کامیابی، ملک کی ترقی، استحکام اور امن کے لیے دعاگو ہیں۔یہ جذبہ یکجہتی، قربانی اور وفاداری پاکستان کی اصل روح کی عکاسی کرتا ہے، اور قوم کا ہر فرد ان عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے جنہوں نے ہمارے کل کو محفوظ بنانے کے لیے اپنا آج قربان کیااس موقع پر پی پی پی ضلع مردان کے صدر اسد خان نے شہید کے بچوں کو اپنے جیب سے مفت تعلیم دینے کا اعلان کیا۔
Leave a Reply