Share on WhatsApp

Today ePaper
Rahbar e Kisan International

پاک و ہند تنازعہ

Articles , Snippets , / Sunday, January 4th, 2026

rki.news

تقسیمِ ہند فقط مذہب کی بنیاد پر ہوئی تاکہ مسلمان بھی آزادی کی فضا میں سانس لے سکیں اور مذہبی فرائض کی ادائیگی میں کسی بندش کا سامنا نہ کرنا پڑے کیونکہ ہندوستان میں غیر مسلم کی اکثریت تھی۔ تقسیمِ ہند کے وقت کشمیر پر ہندوستان نے اپنا قبضہ برقرار رکھا جس کی وجہ سے پاک و ہند کے مابین سرحدی جھڑپیں ہوتی ہیں اور دونوں اطراف جانی اور مالی نقصانات ہو رہے ہیں۔ ہندوستان بھی کشمیر پر قابض رہنا چاہتا ہے. نہ جانے کیوں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل یہ مسئلہ ابھی تک حل نہ کر سکی اور مستقبل قریب میں بھی اس مسئلے کا حل نظر نہیں آرہا۔ پاک و ہند کے دفاعی اخراجات میں اضافے کی وجہ سے دونوں اطراف بیرونی قرضوں اور مہنگائی میں اضافہ ہونے سے غریب غریب تر، اور امیر، امیر ترین ہوتے جا رہے ہیں۔ کئی امراء بیرونِ ملک اثاثے بنا کر اپنی اور اپنے اہل و عیال کی شہریت بھی تبدیل کر رہے ہیں۔ تنازعۂ کشمیر کی وجہ سے کشمیری مسلمان کسمپرسی کی حالت میں ہزاروں قیمتی جانیں نثار کر چکے ہیں لیکن اقوامِ متحدہ میں بڑی طاقتوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ دونوں اطراف کے حکمرانوں سے اپیل ہے کہ مسلۂ کشمیر کا کوئی ممکنہ حل تلاش کریں تاکہ کشمیری مسلمانوں کی جان و مال بھی محفوظ رہیں۔ پاک و ہند بھی انسانی جان و مال کے نقصان سے بچیں اور دفاعی اخراجات کم کر کے بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کریں۔

خون اپنا ہو یا پرایا ہو نسلِ آدم کا خون ہے آخر

جنگ مشرق میں ہو کہ مغرب میں امنِ عالم کا خون ہے آخر

ساحر لدھیانوی

شہزادہ ریاض


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

© 2026
Rahbar International