Today ePaper
Rahbar e Kisan International

*پریس ریلیز*

Articles , / Wednesday, April 23rd, 2025

rki.news

محفل نعت پاکستان، اسلام آباد — 37واں سالانہ نعتیہ مشاعرہ

اسلام آباد (پریس ریلیز) — محفل نعت پاکستان، اسلام آباد، دبستان وارثیہ، کراچی کے اشتراک سے 37ویں سال کے آغاز پر ایک عظیم الشان اور روح پرور نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ تقریب جمعتہ المبارک، 25 اپریل 2025 کو شام 7 بجے جامعہ اسلام آباد، سٹریٹ 85-B، I-8/4، اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔
اس مقدس محفل کا مقصد نعتیہ ادب کی ترویج، عشقِ مصطفیٰ (صل اللہ علیہ وآلہ وسلّم) کی فضا کو عام کرنا، اور نوجوان نسل میں اس جذبے کو بیدار کرنا ہے۔
محفل کے مہمانِ خصوصی مفتی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی ہوں گے، جو کہ پرنسپل و شیخ الحدیث، جامعہ اسلام آباد ہیں۔ ان کی علمی، فکری اور روحانی شخصیت اس تقریب کو غیر معمولی اہمیت عطا کرے گی۔
محفل کی نظامت معروف نعت گو، ادبی شخصیت اور سیکٹری محفل نعت پاکستان، اسلام آباد جناب عرش ہاشمی انجام دیں گے، جبکہ نشریاتی و انتظامی اُمور کی نگرانی سیکٹری نشر و اشاعت محفل نعت پاکستان جناب نصرت یاب نصرت سنبھالیں گے۔
ملک بھر سے منتخب اور نامور نعت گو شعراء اس بابرکت محفل میں شرکت کریں گے اور بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اپنے نذرانہ ہائے عقیدت پیش کریں گے۔
تمام عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم علم و ادب سے وابستہ حضرات، اساتذہ، طلبہ، اور اہلِ اسلام سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ بروقت تشریف لا کر اس روحانی محفل کو باعث برکت بنائیں۔ یہ محفل جامعہ اسلام آباد، سٹریٹ بی 85، آئی ایٹ فور، اسلام آباد، بروز جمعتہ المبارک، 25 اپریل 2025 شام 7 بجے منعقد ہو رہی ہے۔ شرکت کے خواہش مند اس رابطہ نمبر 03349493689 پر معلومات حاصل کر سکتے ہیں

Ad debug output

The ad is not displayed on the page

current post: *پریس ریلیز*, ID: 26599

Ad: Ad created on April 11, 2026 1:04 am (51053)
Placement: After Content (51146)

Display Conditions
specific pages
Adwp_the_query
post_id: 26599
is_singular: 1


Find solutions in the manual
Ad debug output

The ad is not displayed on the page

current post: *پریس ریلیز*, ID: 26599

Ad: Ad created on April 11, 2026 1:17 am (51056)
Placement: AfterContent (51054)

Display Conditions
post type
Adwp_the_query
post


Find solutions in the manual

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

© 2026
Rahbar International