تازہ ترین / Latest
  Tuesday, December 24th 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

پریس کلب عہدیداران کی عمران مبشر سے ملاقات

Events - تقریبات , Snippets , / Wednesday, July 10th, 2024

ینگ جرنلسٹ پریس کلب نارنگ کے وفد کی ایس ڈی او واپڈا نارنگ ساؤتھ انجینئر عمران مبشر سے ملاقات ۔اووربلنگ، لوڈ شیڈنگ اور نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب پر تبادلہ خیال۔
نارنگ منڈی(اے۔آر۔ملک سے)
ایس ڈی او واپڈا نارنگ ساؤتھ انجینئر عمران مبشر سے ینگ جرنلسٹ پریس کلب نارنگ کے وفد نے سرپرست اعلیٰ عاطف افتخار بھٹی کی سربراہی میں ملاقات کی۔اووربلنگ، لوڈ شیڈنگ اور آئے روز ٹرانسفارمرز کے جلنے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔وفد میں سر پرست اعلی عاطف افتخار بھٹی ،وائس چیئرمین زبیر احمد بھٹی ،صدر محمد یاسین بھٹی ،جنرل سیکرٹری عمران افضل دوگل اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری وقار احمد بسراء شامل تھے ۔ایس ڈی او انجینئر عمران مبشر کا کہنا تھا کہ اعلی حکام کو نیو ٹرانسفارمرز کے لیے پروپوزل بھیجا ہوا ہے جو کہ منظور بھی ہو چکا ہے ۔ بہت جلد دس کے قریب نئے ٹرانسفارمرز سب ڈویژن نارنگ منڈی کے علاقے میں لگا دیئے جائیں گے۔جس سے بجلی کی بلا تعطل سپلائی ممکن ہو سکے گی اور آئے روز ٹرانسفارمر کے جلنے کے واقعات میں نمایاں کمی ہو گی ۔ایس ڈی او واپڈاکامزید کہنا تھا کہ شہریوں کو چاہئے کہ بجلی کی چوری روکنے میں اپنا کردار ادا کریں اگر کہیں بجلی چوری ہوتی دیکھیں تو ہمارے نمبر پر اطلاع کریں آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International