تازہ ترین / Latest
  Wednesday, January 22nd 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

پنجاب میوزک گروپ پی ایم جی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام تقریب

Entertainment - جہانِ فَن , Snippets , / Tuesday, November 5th, 2024

نیوز رپورٹ (عظیم احمد چشتی)
پنجاب میوزک گروپ ایم جی انٹرنیشنل کے چیف آرگنائزر جناب نزاکت علی خان آجکل نجی مصروفیات کا بالائے طاق رکھتے ہوئے یو کے کے مختصر پر تکلف دورے پر ہیں۔ جہاں پہلے پی ایم جی انگلینڈ کی مزید آرگنائزیشن کو منظم و فعل کرنا مقصد تھا۔

یہ دورہ برطانیہ خصوصاً ایسٹرن ہارمونی اکیڈمی کے بانی جناب محمد صابر مرزا صاحب کی سالگرہ کے موقع پر ترتیب دیا گیا تھا۔ نزاکت صاحب کو مہمان خصوصی کا شرف بھی اسی اثناء میں بخشا گیا۔ لندن اور مانچسٹر میں پاکستانی کمیونٹی سے مختلف موسیقی سرگرمیوں کے بعد جب نزاکت علی خان برمنگھم پہنچے تو گل پاشی سے انکا استقبال کیا گیا۔ سالگرہ کی محفل پورے جوبن پر تھی، اس پر وقار تقریب میں پاکستانی انڈین اور انگریز کمیونٹی کی بھرپور شراکت شامل رہی۔ پی ایم جی انگلینڈ کے چیئرمین جناب فیصل ملک صاحب اور ملک جمشید جمی، ملک سہیل صفدر باقاعدہ دعوت پر لندن سے برمنگھم تشریف لائے اور اس خوشی کو چار چاند لگائے۔ موسیقی و گائیکی کی پر سرور محفل کے دیگر حاضرین میں محمد ایوب ایم بی ای (ORIENCAL STAR)، معروف اینکر پرسن ایوب کلایاں، راجہ ہاشم صاحب، شیراز اقبال صاحب (RADIO XL)، سٹار جاوید بٹ اور طبلہ نواز صابر مسیح چھٹی شامل تھے۔ فیملیز کے لئے بھی باعزت انٹرٹینمنٹ کا اہتمام کیا گیا اور خواتین آرٹسٹس نے بھی محفل پہ خوب رنگ جمایا جن میں زبیرہ شاہ اور رخسانہ آرزو پیش پیش رہیں۔

استاد صابر مرزا صاحب نے اپنی ماں بولی پنجابی میں روایتی فوک گیت اور غزل گائیکی پیش کی اور اپنی سالگرہ کو یادگار بنایا۔ تقریباً رات گئے تک محفل جاری رہی اور مہمانوں کے لئے ریفریشمنٹ جس میں بوفے اور چائے کافی شامل تھی اس کا سلسلہ وار مرحلہ بھی جاری رہا۔

نزاکت علی خان نے شو پریزنٹر کے ساتھ ساتھ طبلہ سنگت سے مختلف گلوکارں کی ہمنوائی بھی کی اور رقت طاری کر دی۔ حاظرین محفل نے خوب داد اور انعام و اکرام سے بھی نوازا۔ ملک فیصل صاحب نے محفل کے اختتام پر جناب نزاکت صاحب کو پھولوں کا بوکے اور کیش پرائز سے بھی نوازا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International