تازہ ترین / Latest
  Wednesday, January 22nd 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

پنجاب میوزک گروپ پی ایم جی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام تقریب

Entertainment - جہانِ فَن , Snippets , / Monday, January 6th, 2025

پنجاب میوزک گروپ پی ایم جی (انٹرنیشنل) اپنے چیف آرگنائزر جناب نزاکت علی خان کی سربراہی میں کم و بیش عرصہ 25 سال سے دنیا بھر میں فنکاروں، گلوکاروں اور مختلف شوبز سے منسلک ستاروں کے لئے ایک اچھوتہ پلیٹ فارم بنا ہوا ہے۔ یہ گروپ اپنے دوحہ قطر قیام کے بعد سے رنگ و نسل اور مذہب و ملک کی سرحدوں سے مبرا ہو کر اپنے مشن میں آج بھی رواں دواں ہے یہی وجہ ہے کہ یہ میوزک گروپ اردو، پنجابی اور ہندی بولنے سننے والوں کے لئے دنیا بھر میں فیملی انٹرٹینمنٹ کا سامان پیدا کرتا رہتا ہے۔

چیف آرگنائزر جناب نزاکت علی خان نے اسی اثناء میں پاکستان کے دل لاہور شہر میں نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے ایک عظیم الشان پروگرام ترتیب دیا۔ یہ لائیو پروگرام ریڈیو پاکستان کے پلیٹ فارم پر ڈاریکٹر جناب محمد سلیم بزمی صاحب کی زیر سرپرستی نشر کیا گیا۔ رنگا رنگ تقریب کے لئے ملک کے طول و عرض سے مایہ ناز سنگرز نے شرکت کی اور محفل پہ خوب رنگ جمائے۔ شہر قائد کی آواز میڈم حنا آصف علی نے شہر اقبال میں اپنی مدھر آواز سے کانوں میں رس گھولا تو ڈیوٹ گانوں پر انکا ساتھ دینے استاد شعیب سبحانی ناگی نے بھرپور ساتھ نبھایا۔ سنگر شیعب صاحب تقریباً 20 سال سے معروف نعت خواں استاد شہزاد احمد ناگی صاحب کے شاگرد خاص ہیں۔

پروگرام کو نزاکت صاحب نے بخوبی مینیج کیا اور سولو پرفارمینس کو بھی خصوصاً وقت عنایت کیا۔ جس میں طبلہ نوازی کے جوہر سجاد علی نے رچائے دیگر حاضرین و فنکاران میں سروت حسین، مسعود علی خان ، منیر حسین، ملک ککو روٹی، شوکت پہلوان، محمد علی جگو اور شوکت علی (پراپرٹی ڈیلر) کی سپورٹ بھی حاصل رہی۔

مہمانان کی تواضع ٹھنڈے موسم کے اعتبار سے خصوصی لاہوری سٹائل سبز چائے اور ہلکے برنچ کھانوں سے کی گئی جو محفل کی رونق کو اور پر وقار بناتی رہی۔

نئے سال کا کیک بھی کاٹا گیا اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لئے ڈھیروں دعائیں اور نیک تمنائیں پیش کی گئی۔ ریڈیو پاکستان کی طرف سے تمام پرفارمرز کو تعریفی شیلڈز بھی تقسیم کی گئی۔

تمام حاضرین نے پی ایم جی کی تمام تر کامیابیوں کا سہرا جناب نزاکت علی خان کے سر باندھا اور ایسے ہی ایونٹس کو آئندہ بھی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International