پنجاب میوزک گروپ (پی ایم جی) انٹر نیشنل نے اپنے ہیڈ کوارٹر دوحہ قطر سے نزاکت علی خان کی سربراہی میں مشرق وسطیٰ میں اردو اور ہندی زبان کے فن موسیقی کو نئی جدت بخشی۔ اسی نامور بلندیوں اور موسیقی کے دلدادہ فنکاروں نے پی ایم جی متحدہ عرب امارات اور اب پی ایم جی انگلینڈ کا پرتپاک سنگ بنیاد بھی رکھا ہے۔
پی ایم جی انٹرنیشنل اپنے قیام کے بعد سے کم و بیش 20 مختلف ممالک اور 100 سے زائد افراد کو اپنے ٹیلنٹ ہنٹ کی بدولت پرفارمینس کے مواقع فراہم کر چکا ہے۔ اس پلیٹ فارم سے رنگ و نسل، ملکی حدود اور مذہب سے بالاتر تمام سنگرز اور موسیقاروں کو یکساں مواقع فراہم کئے اور خوب داد سمیٹی ہے۔
پی ایم جی انگلینڈ کے قیام کے بعد سے یورپ اور بالخصوص گلف ریجن کی اہم فنی شخصیات جوق در جوق جناب نزاکت علی خان کو مبارکباد اور نیک تمناؤں و خواہشات سے ہمکنار کئے ہوئے ہیں۔ اسی اثناء میں استاد اکبرخان جو قطر میں معروف سنگر، غزل شاعر اور طبلہ نواز بھی ہیں پی ایم جی کے چیف آرگنائزر نزاکت علی خان کو خصوصاً شرف ملاقات کے لئے دبئی پہنچے جن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس نجی محفل میں اپنی مدھر کا جادو جگانے والی کوئل آواز سنگر میڈم خوش بخت بیگم بھی موجود تھیں جو اجکل دبئی میں اپنے فن کا جادو جگا رہی ہیں۔ دونوں افراد نے پی ایم جی کو باقاعدہ جوائن کیا۔ سنگر خوش بخت کا کہنا تھا کہ پی ایم جی کا برانڈ عورتوں سمیت تمام سنگرز کے لئے ایک باعزت اور فیملی پلیٹ فارم ہے۔
اس شام دونوں فنکاروں نے استاد نزاکت علی خان کی سنگت میں چند ٹاپ ہٹ دو گانے بھی پیش کئے۔ روح داری کی یہ محفل نیک تمناؤں اور مسقبل قریب کے لائحہ عمل طے کرنے پہ اختتام پذیر ہوئی۔
Leave a Reply