تازہ ترین / Latest
  Wednesday, January 22nd 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

پنجاب میوزک گروپ (پی ایم جی) کو برطانیہ میں لانچ کر دیا

Entertainment - جہانِ فَن , Snippets , / Tuesday, September 10th, 2024

پنجاب میوزک گروپ (پی ایم جی) جناب نزاکت علی خان کی زیر صدارت گلف ریجن، پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی ممالک میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے زیر سایہ پاکستان کے پرجوش ٹیلنٹ کو بیرون ملک پرفارم کرنے کے خاطر خواہ مواقع فراہم کئے گئے۔

اسی اثناء میں چیف آرگنائزر نزاکت علی خان نے آج پاکستان کی پہچان پی ایم جی کو برطانیہ (UK) میں باقاعدہ لانچ کر دیا۔ پاکستانی اور انڈین کمیونٹی کی پر زور فرمائش پہ ایک موسیقی کی روح پرور محفل کا انعقاد بھی کیا گیا۔ تعارفی پروگرام برمنگھم کے معروف ایسٹرن ہارمونی اکیڈمی (Eastern Harmony Academy) میں سجایا گیا۔ اکیڈمی کے روں رواں اور اونر جناب محمد صابر مرزا صاحب نے خصوصی شفقت فرمائی اور بھرپور تعاون کیا۔ صابر مرزا صاحب خود بھی ایک سریلے سنگر ہیں اور اپنی اکیڈمی سے سمندر پار پاکستانیوں کے فن کی آواز ہیں، طبلے پر سنگت کے فرائض نزاکت علی خان نے بخوبی نبھائے جو چیف آرگنائزر کے ساتھ ساتھ پروفیشنل طبلہ پلئیر بھی ہیں۔

سنگ بنیاد کی اس تقریب میں پاکستانی، اور انڈین کمیونٹی کے علاؤہ چند چاہت کرنے والوں نے کینیڈا سے خصوصی شرکت فرمائی۔ پی ایم جی انگلینڈ جس کا ہیڈ کوارٹر لندن شہر میں ہو گا کہ پہلے متفقہ چیئرمین جناب فیصل ملک صاحب ہوں گے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک پاکستان کی محبت میں پردیسوں کی مدد میں پیش پیش رہتے ہیں اور فلاحی کاموں کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے۔ دیگر ممبران میں مس یاسمین کینیڈا سے ، نزاکت علی خان پاکستان سے اور مس سوہنی انڈیا سے ہر سو دستیاب رہیں گے۔

اس نجی پر تکلف حاظرین محفل میں جناب حاجی محمد اقبال صاحب (سیکرٹری مرحوم نصرت فتح علی خان), رحمان مرزا، اکرم مرزا(ریڈیو پاکستان)، عظیم احمد چشتی، ایوب صاحب (ریڈیو پاکستان)، محمد شہزاد اقبال، ملک سہیل صفدر (DJ CHINO MD)، اور ملک جمشید جمی شامل تھے۔ پروگرام کا اختتام روایتی پاکستانی ڈنر پہ کیا گیا اور انگلینڈ آفس کی کامیابی و کامرانی کی لئے نیک تمناؤں اور دعا کا اہتمام کیا گیا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International