Today ePaper
Rahbar e Kisan International

پیر عبدالہادی قریشی کی دعوتِ ولیمہ میں ملک بھر سے معزز شخصیات کی شرکت

Events - تقریبات , Snippets , / Sunday, November 9th, 2025

rki.news

اسلام آباد ( عبدالہادی قریشی)

نامور روحانی عملیاتی اور دینی شخصیت نامور صحافی عبدالہادی قریشی کی دعوت ولیمہ پاکستان شادی ہال ترامڑی اسلام آباد میں ہوئی جس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی پیر سید امجد شاہ کی خصوصی شرکت

روحانی شخصیت نامور صحافی تجزیہ کار پیر عبدالہادی قریشی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ان کی دعوت ولیمہ 2 نومبر 2025 بروز اتوار بمقام پاکستان شادی ہال ترامڑی چوک اسلام آباد میں ہوئی منعقد ہوئی اس موقع پر خصوصی شرکت پیر سید امجد حسین شاہ گردیزی ، پیر سید محمد عزیر شاہ ، پیر سید حسن شاہ گردیزی نے شرکت کی پیران عظام نے عبدالہادی قریشی کو ڈھیروں دعاؤں اور نیک تمناؤں سے نوازا
پیر سید امجد شاہ گردیزی نے کہا کہ نکاح کرنا سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم ہے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی سنت ہے شادی کرنا انھوں نے کہا کہ آج شہزادہ نوجوان عبدالہادی قریشی اپنی زندگی میں نئے سفر کا آغاز کرنے جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق پیر سید امجد حسین شاہ گردیزی نے موضع جھنگ سیداں ارسلان ٹاؤن اسلام آباد سے اپنی صاحبزادگان پیر سید عزیر شاہ اور پیر سید حسن شاہ کے ساتھ شرکت کی پیر حسن شاہ کا کہنا تھا کہ اللہ پاک عظیم روحانی شخصیت عبدالہادی قریشی کو ہمیشہ خوشیوں ترقیوں کامیابیوں سے نوازے پیر حسن شاہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ محمد ص و آل محمد ع کے صدقے پیر عبدالہادی قریشی پر ان کی شریک حیات پر اپنا خصوصی فضل و کرم فرمائے آمین
تفصیلات کے مطابق پیر عبدالہادی قریشی کے دعوت ولیمہ میں شہر اسلام آباد راولپنڈی کے معروف و مشہور کاروباری شخصیات نعمان سلیم خان ، ذیشان سلیم خان شامل ہوئے پیر ہادی کے دعوت ولیمے میں سکھر ، کراچی ، سیالکوٹ اور لاہور سے مہمانوں نے خصوصی شرکت کی پیر عبدالہادی قریشی نے کہا کہ اللہ تمام چاہنے والوں اور شرکاء کو سلامت رکھے آمین عبدالہادی قریشی کے دعوت ولیمہ میں پر تکلف کھانے مہمانوں کو پیش کیئے گئے


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International