تازہ ترین / Latest
  Wednesday, January 22nd 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

پیپلز یوتھ ارگنائزیشن مردان ڈویژن کے زیراھتمام گرینڈ یوتھ کنونشن

Events - تقریبات , Snippets , / Thursday, October 17th, 2024

طارق خان یوسفزئی ۔۔۔۔

تخت بھائی (نمائندہ خصوصی)
پیپلز یوتھ ارگنائزیشن مردان ڈویژن کے زیراھتمام گرینڈ یوتھ کنونشن 18 اکتوبر بروز جمعہ بوقت دوپہر 2 بجے ایلیٹ شادی ھال شیرگڑھ میں منعقد ھوگا جسمیں پیپلزپارٹی۔پیپلز یوتھ کے صوبائی عہدیدار بھی شرکت کرینگے۔تخت بھائی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے پیپلزپارٹی تحصیل تخت بھائی کے صدر جاوید اقبال۔پیپلز یوتھ کے صوبائی سینیر نائب صدر عمران خان مہمند۔سابقہ ڈویڑنل صدر عدنان زیب۔ضلعی صدر نصیر عباس اور تحصیل تخت بھائی کے صدر حسام خان خٹک نے کہا کہ پیپلز یوتھ پیپلزپارٹی کا ھر اول دستہ ھے اور پیپلز یوتھ کے جوان ھمہ وقت پارٹی قیادت کی کال پر لبیک کہتے ھیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز یوتھ مردان ڈویژن نے بروز جمعہ 18 اکتوبر بوقت دوپہر 2 بجے ایلیٹ شادی ھال شیرگڑھ میں گرینڈ یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا ھے جسمین پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچہ۔پی۔وائی۔او کے صوبائی صدر ملک امجد اعوان۔جنرل سیکٹری ضیاء اللہ جان خلیل اور دیگر پارٹی رھنما شرکت و خطاب فرمائینگے۔انہوں نے کہا کہ کنونشن کے تمام تر انتظامات و تیاریاں مکمل کرلی گئین ھیں اور کنونشن میں شرکت کیلئے تمام یوتھ جوانوں کو بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ھیں۔انہوں نے تمام یوتھ ساتھیوں اور پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ کنونشن میں بھرپور شرکت اور اسے کامیاب بنائیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International