پی ایم جی انٹرنیشنل اپنے انگلینڈ آفس کے قیام کے بعد سے شوبز میڈیا انڈسٹری میں خوب رنگ جمائے ہوئے ہیں۔ گلف اور یورپ ریجن کے بہت سے پروموٹرز اور آرٹسٹ حضرات پہلے ہی جوق در جوق پی ایم جی کے بینر تلے شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔ ان تمام کر کاوشوں اور کامیابیوں کا سہرا بلا شبہہ چیف آرگنائزر نزاکت علی خان کے سر ہے۔
نزاکت علی خان اپنی کمپئرنگ، گلوکاری، اور بشمول طبلہ نوازی سے پہلے ہی میڈیا انڈسٹری میں اپنا خاص مقام رکھتے ہیں اور بہت سے انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پہ ملک پاکستان کا نام روشن کر چکے ہیں۔ اپنے حالیہ دورہ برطانیہ میں بھی اپنے فن اور مینجمنٹ اسلکز سے خوب داد سمیٹی اور پاکستانی کمیونٹی کے لئے خوشیوں کا باعث بنے۔
اسی دورہ میں پی ایم جی انگلینڈ کا قیام بھی واقع ہوا جس کے پریذیڈنٹ ملک فیصل صاحب کو اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا جو برطانیہ میں جانی مانی بزنس شخصیت ہیں اور ہمیشہ فنکاروں کے داعی رہے ہیں۔ نزاکت صاحب کو دوبارہ برطانیہ میں باقاعدہ دعوت بھی ملک فیصل صاحب کے بیٹے کی شادی کے سلسلہ میں موصول ہوئی ہے جہاں آنے والے چند دنوں میں شادی کے خوب دھوم دھام اور فیملی انٹرٹینمنٹ پروگرام ترتیب دئے گئے ہیں۔
13 اکتوبر 2024 سے یو کے کا یہ شروع ہونے والا سفر فیملی تقریبات کے علاؤہ جناب محمد صابر مرزا صاحب کی مرہون منت بھی رہے گا جو پی ایم جی انگلینڈ کے بانی ارکان میں سے ایک ہیں اور نزاکت صاحب کے ٹور پلینر بھی رہیں گے۔ صابر مرزا صاحب کی سالگرہ کو چار چاند لگانے لندن، برمنگھم اور مانچسٹر میں غزل گائیکی کی روح پرور محافل سجھائی جائیں گی۔
نزاکت علی خان اپنے گلف ٹور کا دورانیہ اور انتہائی اہم مصروفیات کو ترک کر کہ یو کے کے لئے تیاری کر رہے ہیں جہاں انکے چاہنے والے پہلے ہی نظریں پھیلائے بیٹھے ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی نے نزاکت صاحب کو کئی بار درخواست کر چکی ہے کہ مستقل سکونت کے لئے برطانیہ کو ہی منتخب کر لیں جسکو نزاکت صاحب قبول تو کر لیتے ہیں لیکن گلف ریجن خصوصاً قطر، دبئی اور بحرین کی ذمہ داریاں آڑے آ جاتی ہیں۔
فیوچر پلان میں پی ایم جی کو باقاعدہ یو کے سے ہی آپریٹ کرنے کی تجویز زیر غور ہے جس پہ چیف آرگنائزر صاحب جلد ہی کسی ٹھوس حکمت عملی کے بعد فیصلہ کریں گے۔
تب تک آپ لوگ جڑے رہیں پی ایم جی اور نزاکت علی خان کے سنگ
Leave a Reply