تازہ ترین / Latest
  Sunday, December 22nd 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

پی ایم جی پاکستان کے زیر اہتمام لاہور میں البیلا نائٹ بڑی دھوم دھام سے منائی گئی

Entertainment - جہانِ فَن , Snippets , / Tuesday, July 30th, 2024

نیوز رپورٹر (نزاکت علی خان)

پنجاب میوزک گروپ (پی ایم جی) پاکستان کے زیر انتظام ، چیف آرگنائزر جناب نزاکت علی خان کی سربراہی میں بروز ہفتہ 27 جولائی کو پاکستان کے دل لاہور شہر میں PILAC کمپلیکس البیلا نائٹ بڑی دھوم دھام سے منائی گئی۔ حاجی البیلا صاحب کی برسی کے موقعہ پر ان کی اسٹیج، فلمی اور ٹی وی اداکاری کے حوالے سے یہ یادگار پروگرام ترتیب دیا گیا تھا۔ جس میں نامور ملکی فنکاروں اور میڈیا پرسنز نے خصوصی شرکت فرمائی۔

نمایاں پرفارمرز اور مہمانان میں جناب جنید صادق ناصر، جناب منیر حسین کھوکھر، جناب شعیب علی سبحانی، جناب سید معصوم علی شاہ، جناب ندیم پہلوان، جناب مسعود رانا، مایہ ناز قوال جناب جوجی علی خان شامل رہے۔ محفل میں مزید رنگ بھرنے ڈی جے پلیئر اور سنگر عمران بوبی، نرمل شاہ، شاذیہ عباس، سونیا پری، دعا قاسم، شاہد علی شاہ ندیم، ڈاکٹر بھٹی شفیق دبئی والے، عالمی شہرت یافتہ نعر خواں استاد محمد شہزاد ناگی، محمد ایوب شیخ، دانش کھچی نے بھی اپنے جوہر دکھائے اور خوب داد سمیٹی۔

منتظمین محفل میں فردان علی خان، شعیب علی خان، آصف علی ھاشمی، مریم علی اقع پونم خان شامل تھیں۔ البیلا صاحب کی زندگی کے مختلف پہلووں اور کریکٹرز کو خصوصی طور پر نبھانے کے لئے کامیڈی، فن کاری اور موسیقی کا سہارا لیا گیا اور حاضرین کو خوب گرویدہ بنایا گیا۔

پروگرام کا اختتام جناب نزاکت علی خان کی تاج پوشی پہ کیا گیا جس کا اہتمام خصوصی طور پر جناب ہنی البیلا صاحب کی سفارش پہ عمل میں لایا گیا۔ حاضرین نے تمام پرفارمرز خصوصا نزاکت صاحب کو کامیاب پروگرام کی ڈھیروں مبارک باد دی اور آئندہ بھی پی ایم جی کے بینر تلے اپنی بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ حاجی البیلا صاحب جیسے نایاب فنکاروں کو رہتی دنیا تک انکے فن کی بدولت ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور پی ایم جی پیش پیش رہے گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International