Today ePaper
Rahbar e Kisan International

پی ایم جی کی شارجہ میں عجوہ باربی کیو کی شاندار اوپننگ

Entertainment - جہانِ فَن , Snippets , / Sunday, June 29th, 2025

rki.news

پنجاب میوزک گروپ (پی ایم جی) انٹرنیشنل اپنے چیف آرگنائزر جناب نزاکت علی خان کی سربراہی میں نا صرف وطن عزیز پاکستان کے فنکاروں اور ثقافت کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے کا علمبردار ہے اسی طرح اپنے ہم وطنوں کی ترقی اور بزنس پروموشن کو بھی صدق دل سے پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتا ہے۔

اسی اثناء میں پی ایم جی فیملی نے شارجہ یو اے ای کے دل میں ایک مایہ ناز فوڈ چین عجوہ باربی کیو ریسٹورنٹ (Ajwa BBQ Restaurant) کی پر مسرت اوپننگ تقریب منعقد کی گئی۔ ریسٹورنٹ کے اونرز جناب ملک طارق محمود صاحب اور جناب عبدالرحمن صاحب کی جانب سے ٹیم پی ایم جی اینڈ فیملیز کا پرتپاک ویلکم کیا گیا۔

متعدد مہمانان گرامی میں جناب جہانزیب اعظم صاحب، چوہدری زبیر صاحب،انٹرنیشنل نعت خواں جناب ابو بکر سلطانی، سنگر خرم شہزاد صاحب، جناب وزیر سالار صاحب اور میڈم سویرا پرنس شامل تھیں۔ چیف گیسٹس میں جناب حاجی رشید صاحب اور شارجہ کے معروف بزنس پرسن جناب محمد شہباز ذوالفقار صاحب کو خصوصی پروٹوکول میں اسٹیج کی زینت بنایا گیا۔

نزاکت صاحب کی ایک ریکوئسٹ کو لبیک کہنے اور ریسٹورنٹ کو چار چاند لگانے انکی ٹیم ممبرز جن میں جناب محمد اکرم صاحب، صائمہ ناز صاحبہ، ثناء ڈول صاحبہ اور جناب الطاف خان صاحب نمایاں رہے۔ تمام مہمانوں کو نت نئے بار بی کیو کھابوں سے محظوظ کیا گیا۔ بہترین انتظامات اور گرینڈ اوپننگ پر تمام حاضرین نے طارق محمود صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ایسے ہی احساسات طارق صاحب کے پی ایم جی اینڈ کمپنی کے متعلق رہے جنکی بدولت عجوہ باربی کیو ایک برینڈ بن کر ابھرا ہے۔ لائیو میڈیا کوریج نے بھی خوبصورت سماں باندھا۔

طعام و تفریح کے بعد نزاکت صاحب نے اسی ریسٹورنٹ میں محرم الحرام کے اختتام تک محفل حمد نعت و قوالی کے اہتمام کا اعادہ کیا۔ پی ایم جی آئندہ یہاں عظیم الشان محفل موسیقی منعقد کروانے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں جس میں انڈیا اور پاکستان سے خصوصی گلوکاروں کو اسپانسر بھی کیا جائے گا۔

تب تک اپنے ہوسٹ اپنے دوست نزاکت علی خان کا اجازت دیں۔ رب راکھا


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International