تازہ ترین / Latest
  Wednesday, January 22nd 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

چوہدری اجمل کی جانب سے پاکستانی مہمانوں کے لیے خصوصی عشائیہ کا انتظام

Events - تقریبات , Snippets , / Tuesday, October 15th, 2024

قطر میں پاکستانی کمیونٹی کے ہردلعزیز چوہدری اجمل نے اپنی ضیافات کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کی ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی ڈی ایچ اے اسلام آباد کی ٹیم کی خصوصی عشائیہ کا انتظام کیا گیا۔
دوحہ میں سٹی اسکیپ پراپرٹی کی جانب سے منعقد کی گئی بین الاقوامی نمائش میں پاکستان سے ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی ڈی ایچ اے اسلام آباد کی ٹیم نے نذیر حسین خان( ایگزیکٹو ڈائریکٹر جوائنٹ وینچر DHA اسلام آباد و راولپنڈی) کی قیادت میں شرکت کی۔ ان کے ساتھ علی رضا ( ہیڈ آف بزنس ڈیولپمنٹ ) اور دانیال (مارکیٹنگ انچارج) اور اسکے علاؤہ مارکیٹنگ کی ٹیم کے لوگ شامل تھے۔ قطر میں پاکستانی کمیونٹی کے چہیتے چوہدری محمد اجمل نے پاکستان سے آئے ہوئے تمام معزز مہمانوں اور قطر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ممبران کے لیے بہترین عشائیہ کا انتطام کیا۔ چوہدری اجمل نے دانیال ہوتی کو سندھی اجرک، اسرار ملازئی نے “علی رضا ” کو شیلڈ اور ملک محمد رفیق نے “نذیر حسین خان” کو تحائف پیش کئے۔ چوہدری اجمل نے معزز مہمانوں سے قطر میں مقیم مختلف شعبہ جات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کا فرداً ‘ فرداً تعارف کروایا۔ جن میں ملک رفیق، اسرار ملازئی، رانا انور علی، محمد بشارت، لیاقت آمین ستی،عمر بادشاہ، شاہین ابراہیم، نذیر خٹک، خفیہ اللہ، ڈاکٹر عبدالرحیم، غلام ربانی بیگ، حفیظ بلوچ، قمر یعقوب، ظفر اقبال، میجر صدرالدین، ملک وقاص اور لیاقت ملک شامل تھے۔ نذیر حسین خان نے پاؤر پوائنٹ کے ذریعے تمام مہمانوں کو اپنے قطر کے دورے کے ساتھ ڈی ایچ اے اسلام کی حالیہ ڈیولپمنٹ اور مسقبل قریب میں ہونے والی ڈیولپمنٹ کے متعلق بتایا کہ کس رفتار سے DHA ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ انہوں نے انفرااسٹرکچر سے لے کر بنیادی ضروریات زندگی ‘ اسکولز ‘ ہسپتال، اسپورٹس گراونڈ، فول پروف سیکیورٹی سبھی نقاط کو تفصیل سے بیان کیا۔ انہوں نے حاضرین کے سوالات کے جوابات دئیے۔ اس کے علاؤہ انہوں نے کہا کہ DHA اسلام آباد میں اگر کسی کو پریشانی کا سامنا ہو تو وہ اسلام آباد میں موجود مجھ سے یا میری ٹیم کے ممبران سے رابطہ کر سکتا ہے۔ ہم پوری کوشش کریں گے کہ جس قدر ممکن ہو مدد کریں۔ نذیر خان نے تمام مہمانوں اور چوہدری اجمل کا شکریہ ادا کیا جن کے سبب وہ قطر میں رہنے والے پاکستانیوں سے بات چیت کر سکے اور انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے اپنا بچپن سعودی عرب میں گزرا ہے۔ میرے والد محترم ائیر لائن انڈسٹری میں کام کرتے تھے لہذا میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو بخوبی سمجھتا ہوں۔ آخر میں تمام مہمان چوہدری اجمل کے گھر کے تیار کردہ کھانے سے لطف اندوز ہوئے۔
عشائیہ کے بعد چوہدری اجمل نے مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اور یوں یہ خوبصورت شام اپنے اختتام کو پہنچی

 


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International