rki.news
مسقط
عمان بیورو چیف
سجاد احمد شیخ
مسقط ائیر پورٹ پرچوہدری محمد عباس اور چوہدری محمد اصغر علی کی سربراہی میں تمام گروپ ممبران سمیت پاکستان سفارت خانے سے کمیونٹی ویلفئیر اتاشی حافظ عبدالمنان نے مہمان کو خوش آمدید کہا
بعد ازاں سفیر پاکستان سید نوید صفدر بخاری نے پاکستان ہاؤس میں مہمان کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا
عشائیے میں پاکستان کمیونٹی کی معتبر شخصیات کو بھی پاکستان ہاؤس میں مدعو کیا گیا۔
سید قمر رضا کی اپنے مختصر دورے میں عمانی آفیشلز، چیمبر آف کامرس کے ساتھ ساتھ مختلف تنظیموں سے ملاقات کی
پاکستانی برینڈ پیزا موڈو
اور مشہور پاکستانی راوی ریسٹورانٹ کا دورہ بھی کیا۔
ڈیسنٹ ڈئیر گروپ کے ممبران کی طرف سے پرتکلف عشائیے کا اہتمام پارک ان ہوٹل میں کیا گیا
جس میں سفارت خانہ پاکستان کے آفیسرز کی شرکت
مہمان خصوصی پاکستان کمیونٹی شیخ سید فیاض علی شاہ تھے
پاکستان کمیونٹی کی نامور شخصیات کی شرکت
چیرمین او پی ایف سید قمر رضا کو اوریسیز پاکستانیز کے مسائل سے آگاہ کیا اور بتا یا گیا کہ عمان میی پاکستانیوں کو سب سے بڑا مسلئہ ویزا پالیسی کا ہے۔ چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا نے پاکستان کمیوںٹی خصوصا چوہدری عباس اور چوہدری اصغر سے خصوصی گفتگو کرتے ہونے بتایا۔ کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل وزیراعظم کے سامنے پیش کریں گے ۔
مزید یہ کہ پاکستانی اوریسیز پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے جنہوں نے پاکستان کے معاشی نظام میی بہتر کردار ادا کیا ہے۔
بعد ازاں سید قمر رضا نے تمام ڈیسنٹ ڈئیر کے ممبران کو پاکستانی کمیونٹی کی خدمت اور کمیونٹی کی خدمت کے لئیے ہر وقت تیار رہتے ہوئے جذبے کو نا صرف سراحا بلکہ اس موقع پر تمام ممبران اور پاکستان کمیونٹی کے معتبر ممبران کو تعریفی اسناد سے نوازا۔
ڈیسنٹ ڈئیر گروپ کو ان کے پیار اور اتحاد پر خوش ہوتے ہوئے اعزازی نوٹ کے ساتھ شکریہ ادا کیا۔
Leave a Reply