تازہ ترین / Latest
  Tuesday, October 22nd 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

چیف جسٹس کی تعیناتی، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام پراتفاق

Pakistan - پاکستان , Snippets , / Tuesday, October 22nd, 2024

اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی بارے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے احسن اقبال، خواجہ آصف، شائستہ پرویز ملک اور اعظم نذیر تارڑ شریک ہوئے۔پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف، فاروق ایچ نائیک اور نوید قمر، ایم کیو ایم کی رعنا انصار اور جے یو آئی کے کامران مرتضیٰ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔سنی اتحاد کونسل اور پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سنی اتحاد کونسل سے رابطہ کر کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی، سنی اتحاد کونسل نے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔ سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کو منانے کی کوشش کی جائے گی۔اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف کے ارکان نہ بھی آئے تو کمیٹی اپنی کارروائی جاری رکھے گی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے تین نام خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے چیف جسٹس کے لیے جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام بھجوائے گئے ہیں۔خصوصی پارلیمانی کمیٹی نئے چیف جسٹس کے لیے ایک کا نام فائنل کرکے وزیراعظم کو بھیجے گی۔26 ویں آئینی ترمیم کے تحت نئے چیف جسٹس کی تقرری موجودہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے تین دن قبل ہوگی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International