تازہ ترین / Latest
  Friday, October 18th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

“ڈاکٹر ایک فرشتہ بھی ہے “

Articles , Snippets , / Tuesday, September 3rd, 2024

تحریر،ملک نصیر احمد
چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب نارنگ

لفظ ڈاکٹر سنتے ہی ذہن میں آتا ہے کے یہ ظالم ہوتے ہیں کسی غریب کی نہیں سنتے
اپنی فیس کی خاطر امیروں اور صاحب حثیت لوگوں کی زیادہ کیئر کرتے ہیں وغیرہ وغیرہ
ہمارے ملک میں جہاں جب بھی کسی ہسپتال کا ذکر ہو تو فوری طور پر یہ بات ذہن میں آجاتی ہے کہ اکثر لوگ کو مختلف ہسپتالوں کا ذکر کرتے ہوۓ سنا گیا ہے کہ وہاں کا عملہ اور ڈاکٹرز بات نہیں سنتے بدتمیزی کرتے ہیں جسکی سفارش اور تعلق ہو صرف اسکی ہی جلدی سنی جاتی ہے جب کے عام مریض اور اسکے لواحقین کو زیادہ تر ذلیل و رسوا ہی ہونا پڑتا ہے میں ان سب باتوں سے انکاری نہیں ہوں کسی حد تک یہ باتیں درست بھی ہیں لیکن حقیقت میں ساری دنیا میں ہر طبقے میں ہر پیشے میں اچھے برے انسان موجود ہوتے ہیں
کچھ ڈاکٹرز کے بولنے کا انداز ہی مریض کی آدھی بیماری ختم کر دیتا ہے
ایسے ڈاکٹر اپنے مقدس پیشے کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں اور لوگوں کی دعاؤں میں یاد رهتے ہیں
میں آج آپکو ایک ایسے ہی نوجوان اور ہونہار ڈاکٹر عدنان احمد کے بارے میں بتاتا ہوں جو کے صغرا صغراں شفیع میڈیکل کمپلیکس نارووال میں بطور میڈیکل اسپیشلسٹ کام کر رہے ہیں
یہ ایک بہت ہی پیشہ ورانہ صلاحیت کے حامل ہیں
اس ترقی یافتہ دور میں ابھی بھی کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو زیادہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بد اخلاق بھی ہوتے ہیں اور کچھ ایسے بھی ہیں جو اپنے اخلاق کے ساتھ لوگوں کے دل جیت لیتے ہیں اور اپنے والدین کی دی ہوئی اچھی تربیت کو ثابت کرتے ہیں ڈاکٹر عدنان احمد بھی ان ہی اچھے انسانوں کی فہرست میں شامل ہیں جن کی وجہ سے لوگ ان کے والدین کو سلام پیش کرتے ہیں
ڈاکٹر عدنان احمد اچھے اخلاق کے مالک ہیں عاجزی و انکساری ان کے اندر ان کے والدین کی اچھی تربیت کی وجہ سے ہی ایسے ڈاکٹر ہمارے معاشرے کے لئے بہت ہی اہم ہیں
جو اپنی پوری لگن اور محنت سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں
ڈاکٹر عدنان احمد کے پاس جو بھی مریض آتا ہے اس کی بات پوری توجہ سے سنتے ہیں مجھے بھی اپنے علاج کے لئے اسپتال جانا ہوا جو کے ان کے ہی زیر سایہ علاج ہو رہا تھا ان کے بات کرنے کا انداز ہی ایسا تھا کے ہمارا مرض آدھا ویسے ہی ٹھیک ہو گیا تھا
انکا نا صرف مریضوں سے بلکہ ان کے ساتھ آئے ہوۓ لوگوں کے ساتھ بھی نہایت نرم رویہ تھا بزرگوں کی بہت قدر کرتے ہیں اور خاص طور پر انکا خیال کرتے ہیں
یہ ہمارے معاشرے کا روشن چہرہ ہے
بیشک ان جیسے مرد چاہے وہ زندگی کے کسی بھی شعبے سے وابستہ ہوں وہ کامیاب ترین ہی بنتے ہیں اپنا اور اپنے والدین کا نام روشن کرتے ہیں یہ حقیقت ہے کہ اگر دنیا کے کسی بھی ملک نے ترقی کی ہے تو انکی ترقی میں ایسے افراد کا ہاتھ محنت اور لگن شامل ہے
ہمیں اور ہمارے معاشرے کو ان جیسے قابل فخر لوگوں کی ضرورت ہے
یہی وہ لوگ ہوتے ہیں جن کو اللّه تعالیٰ نے انہی کام کے لئے چن کر دنیا میں بھیجتے ہیں اور ڈاکٹر عدنان احمد جیسے لوگ اللّه کی عطاء کردہ نعمت سے دکھ درد کے مارے ہوۓ لوگوں کے مسیحا بن کر مدد کرتے ہیں یہی وجہ ہے اللّه تعالیٰ نے ان کے ہاتھ میں شفا رکھی ہوئی ہے اللّه تعالیٰ ڈاکٹر عدنان احمد کو مزید عزتوں اور رفتعوں سے نوازے وہ یونہی دکھی انسانیت کی خدمت کرتے رہیں آمین۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International