rki.news
خوشی اُس وقت مزید دوبالا ہوجاتی ہے جب ہم اپنی خوشی میں اعزّہ، اقربا اور احباب کو بھی شامل کرلیتے ہیں۔ ایسی خوشی کو دیکھ کر اللہ بھی خوش ہوتا ہے کہ اس کے بندے مل جل کر خوشیاں بانٹ رہے ہیں۔ دراصل معروف شاعر، ادیب ، مترجم، مصنف اور آن لائن میگزین” کائنات” کے اوّلین مدیر
ڈاکٹر خورشید اقبال نے اپنی پوتی مریم ضیا کی ولادت کی خوشی میں ضیافت کااہتمام کانکی نارہ ، نیابازار کے ” ڈریم لینڈ میریج ہال” میں کیا۔ پوتی کی ولادت پر طعامِ مسرت کے خوب صورت اہتمام پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ نووارد کو صحت، ایمان، خوش نصیبی عطا کرےاور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ یہ ضیافت آپ کی خوش دلی ، شکر گزاری اور خاندانی محبّت کی روشن دلیل ہے۔
دعا ہے کہ یہ ننھی پری گھر میں رحمتوں، برکتوں اور خوشیوں کی بہاریں بکھیرتی رہے اور اس طرح کی محبّت آمیز رفاقت فرحت آگیں ساعتوں کا شرف حاصل کرتی رہے۔ اس نشاط آگیں لمحات میں ڈاکٹر خورشید اقبال ابن ضیا خورشید کی صاحبزادی مریم ضیا کے لیے دعائیہ قطعات پیش کرنے کا شرف حاصل کر رہا ہوں۔
ہو صحّت عطا بیٹی مریم کو مولا
اسے دوجہاں کی خوشی بھی ہو حاصل
پھلو، پھولو بِنتِ ضیا زندگی میں
بنائے خدا تم کو انسان کامل
مبلّغ بنو کارِنیکی کی بیٹی
بنو ابن آدم کی خاطر ضیا تم
دعاڈھیروں میں لے کے آیا ہوں بیٹی
دعا ہے سراپا بنو خود حیا تم
ہو تم خانوادہءِ خورشید مریم
تمہیں ہونا ہے قابلِ رشک بیٹی
علیمی کی ہر پل دعا ہے خدا سے
بنو تم بھی اک قابلِ دید بیٹی
بقلم :
احمد وکیل علیمی
دوردرشن کولکاتا
Leave a Reply