تازہ ترین / Latest
  Wednesday, January 22nd 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا دورۂ قرآن اکیڈمی لاہور

Events - تقریبات , Snippets , / Monday, October 14th, 2024

لاہور (پ ر): معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے فرزند فارق نائیک کے ہمراہ قرآن اکیڈمی لاہور کا دورہ کیا۔بانئ تنظیم اسلامی اور صدر مؤسس مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور، ڈاکٹر اسرار احمد رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادوں اور تنظیم اسلامی و انجمن خدام القرآن لاہور کے مرکزی ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔ حاضرین کی بڑی تعداد ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقات کی مشتاق تھی۔مسجد جامع القرآن، قرآن اکیڈمی لاہور میں نمازِ ظہر کی ادائیگی کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک نے خصوصی خطاب میں اپنی ذاتی اور دعوتی زندگی کے مختلف گوشوں کے حوالے سے گفتگو کی۔ اُنہوں نے کہا کہ 1991ء میں بھارت سے پاکستان آمد پر اِسی قرآن اکیڈمی لاہور میں ڈاکٹر اسرار احمد رحمۃ اللہ علیہ سے ملاقات ہوئی تھی اور انہی کی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے میڈیکل پریکٹس چھوڑ کر اپنا کُل وقت دعوت دین کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ انجمن خدام القرآن اور تنظیم اسلامی ڈاکٹر اسرار احمد رحمۃ اللہ علیہ کے لگائے ہوئے پودے ہیں جو قرآن پاک کے پیغام کو عام کرنے اور شریعتِ اسلامی کو عملاً قائم اور نافذ کرنے کی جدوجہد کے حوالے سے اہم دینی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔ تنظیم اسلامی اور مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور کے ذمہ داران نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ان کے مشن میں ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
جاری کردہ
رضاء الحق
نائب ناظم نشر واشاعت
تنظیم اسلامی پاکستان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International