تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

ڈاکٹر مسیحا ہوتے ہیں، دکھی انسانیت کی خدمت ان کا اولین فرض ہے، ڈاکٹر کنشا یوسفزئی

Articles , Snippets , / Sunday, July 14th, 2024

مردان سے تعلق رکھنے والے ممتاز معالج و لیڈی ڈاکٹر اور سماجی کارکن ڈاکٹر کنشا یوسفزئی نے ایک بیان میں کہاہے کہ ڈاکٹر مسیحا ہوتے ہیں ،دکھی انسانیت کی خدمت ان کا اولین فرض ہے۔ڈاکٹر کے چند پیار بھرے بول ہی بیماری کو کم کر دیتے ہیں۔ معالج یعنی ڈاکٹر اس کی تسلی تشفی ہی آدھی مرض ختم کردیتی ہے اور مریضوں کو نئے سرے سے جینے کا حوصلہ دیتی ہے۔ ڈاکٹر اپنے پیشے سے مخلص اور انسان دوست اور خدمت کا جذبہ ہو تو شفاء اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام ہوتا ہے۔مستحق انسانیت عوام کی خدمت کرنا اس سے بڑی کوئی عبادت نہیں، ڈاکٹر اﷲ تعالیٰ کی طرف سے انسان کے لیئے مسیحا ہوتا ہے وہ دکھی انسانیت کی خدمت کرتا ہے ، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کے کچھ ڈاکٹرز جان بو جھ کر کیس نہیں لیتے کیوں کہ ہر ڈاکٹر نجی ہسپتا ل میں کام کرتا ہے اور وہ نہیں چاہتا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضو ں کا علا ج معالجہ کیا جائے پھر وہ اپنی کمیشن کہاں سے وصول کریں گے۔ حکومت ِ وقت کو چاہیے جب بھی کو ئی ڈاکٹر سرکاری ملازمت اختیار کر ے اس کے لیئے لازم ہو کہ وہ کسی پرائیویٹ ہسپتا ل میں کام نہیں کرے گا ۔سرکاری ہسپتالوں کے عملہ کی تربیت کی جائے کہ مریض اور لواحقین کے ساتھ نرمی سے پیش آیں ڈاکٹرز کو چاہیے کہ وہ خدمت خلق اور انسانیت کے جذبے سے کام کریں تاکہ لوگ انہیں اپنا مسیحا مانیں نا کہ قصائی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International