Today ePaper
Rahbar e Kisan International

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے مڈل سکول کھبل کا افتتاح کیا

Events - تقریبات , Snippets , / Wednesday, May 21st, 2025

rki.news

ہری پور (فخرالزمان سرحدی سے)گورنمنٹ مڈل سکول” کھبل“ غازی ہری پور میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پور محمد تنویر اعوان کا شاندار استقبال۔تفصیلات کے مطابق موصوف نے اپنے سٹاف کے ہمراہ وی سی برگ کھبل کے گاؤں کھبل کا دورہ کیا۔اے۔ ڈی۔ای۔او صفدر زمان،بھی ان کے ہمراہ تھے۔وی۔سی چیئرمین امیر احمد خان،آصف خان اور عمائدین علاقہ کی درخواست پر علاقہ جھیل پار گورنمنٹ مڈل سکول کھبل تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں شاندار استقبال کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد تنویر اعوان نے عوامی درخواست اور اس علاقے میں لوگوں کی پریشانیوں ، مجبوریوں اور نزدیک میں کوئی بھی مڈل سکول اور ہائی سکول نہ ہونے کی وجہ سے اور ایک طرف سے علاقہ جھیل سے بند ہے جبکہ دوسری طرف سے اس علاقے کی سرحد صوابی کے دور افتادہ علاقوں کے ساتھ ملتی ہے اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پور نے دوبارہ مڈل سکول کھبل میں کلاسز کا باقاعدہ افتتاح کیا ہے اور اس موقع پر عوام سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ وہ اس داخلہ مہم میں تعداد بڑھاؤ قدم میں ساتھ دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں
تاکہ یہ سکول کامیابی کے ساتھ بچوں کو تعلیم سے راستہ کر سکے کیونکہ یہ علاقہ تمام ترقی یافتہ علاقوں سے دور ہے اور یہاں کے عوام پرائمری کے بعد مڈل کی تعلیم کے لیے چونکہ شہر میں یا دور دراز جگہوں پر بچوں کو تعلیم کے لیے بھیجنا پڑتا ہے جو مشکل ہے ۔اس شاندار تقریب میں والدین کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے مڈل سکول کا افتتاح کیا گیا ہے اور عوام سے اس موقع درخواست کی کہ وہ اس سکول کو کامیاب بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ بچوں کے داخلہ کو یقینی بنائیں تاکہ یہ سکول آپ کی دہلیز پر بچوں کو بہترین تعلیم دے سکے اس موقع پر علاقہ عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے نہایت شاندار الفاظ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صاحب کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سکول کو کامیاب بنانے میں اپنی ہر ممکن کوش کریں گے۔واضح رہے اے۔ڈی۔ای۔او صفدر زمان کی کوشش اور جدوجہد بھی قابل ذکر ہے۔علاقہ کے بچوں کو گورنمنٹ مڈل سکول کھبل ہری پورمیں تعلیم حاصل کرنے کی سہولت کی فراہمی میں ان کا مرکزی کردار اور چیئرمین وی۔سی اور علاقہ کے عوام بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی دلچسپی سے یہ سہولت بچوں کو ملی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International