تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

ڈپریشن

Articles , / Saturday, October 19th, 2024

ہماری ینگ جنریشن میں ڈیپریشن بہت عام ہو گیا ہے۔ اگر ہم اس پر ریسرچ کریں تو سو میں سے نوے فیصد لوگوں میں ڈیپریشن کی وجہ محبت کا نا ملنا ہے۔

 بلکہ اگر کہا جائے کہ من پسند شخص کی محبت کا نا ملنا تو یہ زیادہ بہتر ہوگا۔ کچھ کہتے ہیں کہ فلاں ہمیں چھوڑ گیا سب وعدوں کو توڑ دیا اس نے ۔اور جن کو ابھی کسی نے نہیں چھوڑا ہوتا تو وہ آنے والے وقت میں ان کے چھوڑنے سے ڈر رہے ہوتے ہیں۔

 ان سب میں جو چیز کامن ہے وہ ہے ادھورا ہونے کا ڈر۔اپنی کہانی ادھوری رہ جانے کا ڈر اور اسی ادھورے پن کی تکلیف۔ میں ایک رائٹر ہوں اور جب کہانی میرے سامنے ہوتی یعنی ہے اسے ترتیب دے رہی ہوتی ہوں تو اس کو ہر طرف سے پلٹتی ہوں۔

کون کہاں کس کا دل توڑے گا کون کب بے حد تکلیف کی وجہ سے دنیا سے کٹ کر علیحدہ ہو جائے گا اور کون کب مرے گا۔ یہ تین چیزیں ہر کہانی کی جان ہوتی ہیں ان ہی کی بنیاد پر کہانی کے وزن کو تولا جاتا ہے۔اور اگر آپ کہانیاں پڑھتے ہیں تو جانتے ہوں گے کہ کہانیوں میں ان کہی باتیں اور اچانک مر جانے والے کردار ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔

میرے ایک ناول میں ایک کردار میرے دل کے بہت قریب تھا۔ اسکی موت کے سین کو سوچ کے ہی میں کتنی دیر روتی رہی۔

لیکن میں نے اسے زندہ رکھنے کا فیصلہ نہیں لیا کیونکہ میں جانتی تھی کہ اگر اس کو ماروں گی تو ہی دوسرا کردار مضبوط ہوگا۔ کئی دل بدلیں گے۔

میں ایک ناقص العقل انسان ہوں میرے اختیار میں صرف اتنا ہی ہے کہ میں اپنی مرضی سے اپنی لکھی کہانی کو نیا موڑ دے سکتی ہوں۔مگر اس میں بھی مکمل اختیار میرا نہیں کیونکہ میں نہیں جانتی کہ میں جب تک اپنی فکشن سٹوری کو مکمل کروں اس سے پہلے ہی میری اپنی کہانی ختم ہو جائے میرے تخلیق کار کے کن پر۔

جی ہاں لکھاری بن کر میں نے یہی سیکھا کہ جو ہمارا تخلیق کار ہے وہ جانتا ہے کہ اسے کیا کرنا ہے اپنے اس کردار کی زندگی سے کب کس کو نکالنا ہے کس باب کو ادھورا رکھنا ہے۔ کیسے کس کو کہاں پہنچانا ہے۔

تو اگر وہ آپ سے کچھ دور کر دے آپ کا بہت عزیز تو یاد رکھئیے گا کہ وہ آپ کو مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ آپ کو یادگار بنانا چاہتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ آپ کی کہانی صدیوں تک مثال بن کر رہے۔ انسانوں کو مار کر زندہ کرنے والا رب آپ کے دل کو ذندہ کرنے پر بھی قادر ہے۔

لیکن اس کے لیے آپ کو اس کی رضا پر سر تسلیم خم کرنا ہوتا ہے۔ واویلا مچانے کی بجائے شکر اور صبر کرنا ہوتا ہے۔ ایسے ہی تو نہیں کہتا وہ کہ صبر کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں بہت خاص لوگ ہی اسے کر پاتے ہیں۔

 ہاں ایک بات اور آپکی زندگی کی کہانی کا تخلیق کار بہت عظیم ہے وہ بے انتہا محبت کرتا ہے آپ سے۔ اس لیے وہ بس یہ ہی نہیں کہتا کہ ایسا ہی ہوگا ایسا ہی رہے گا۔ بلکہ وہ ہر موڑ پر ایک بونس پوائنٹ رکھتا ہے کہ اگر یہ دعا کرے گا تو ایسے ہو گا نہیں تو ایسے ہوگا۔

تو آج سے خود کو نکالیں اس تکلیف سے کہ یہ سب کیوں ہوا؟اور سوچیں کہ اگر ایسا نا ہوتا تو پھر کیا ہو سکتا تھا۔ صبر و شکر ادا کریں اور آگے بڑھ جائیں تا کہ نئے سرے سے زندہ ہوئے دل کی کہانی “آپ کی “کہانی صدیوں تک دلوں میں رہ سکے۔

تفشالا سرور چھینہ


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International