پشاور : ( فریدہ خانم ) ،
ریڈیو و ٹی وی کی سینئیر اداکارہ ، دس سے زائد کتابوں کی شاعرہ و مصنفہ اور کاروان حوا لٹریری فورم کے پی کی چیئر پرسن محترمہ بشریٰ فرخ کو ایران میں بارہ سے لے کر اٹھارہ سال کی بچیوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس میں مدعو کیا گیا ، اس کا مقصد تھا کہ ان بچیوں کی تربیت کچھ اس نہج پر کی جائے کہ وہ آگے چل کر اسلامی مملکت کے لئے مفید ثابت ہوں ، اپنے بچوں کی تربیت اسلامی اصولوں کے مطابق کر سکیں ، سوشل میڈیا کے نوجوان نسل پر برے اثرات ہیں ، دین اسلام پر ان کی وہ توجہ نہیں رہی ، جو کہ ہونی چاہئے ، یہ لمحہ فکریہ ہے ، ہمیں ان بچوں کو سوشل میڈیا کے بداثرات سے بچانا ہے ، مستقبل کی ان ماؤں کی تربیت ایسی کرنی ہے کہ وہ خالصتاً اپنے بچوں کو اسلامی سانچے میں ڈھال سکیں اور اس شیطانی وار سے بچا سکیں ۔اس کانفرنس میں مختلف ممالک اور شہروں سے چنیدہ خواتین کو بلایا گیا ، اس ورکشاپ میں ان کے ساتھ سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر محترمہ تابندہ فرخ ، فرنٹیئر کالج کی پرنسپل ڈاکٹر شاہین عمر اور منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کی نگراں ناظمہ روبینہ معین حکومت ایران کی دعوت پر شمولیت کی اور اب دس روزہ کامیاب دورہ مکمل کر کے اپنے وطن پاکستان واپس پہنچ چکی ہیں ۔ پاکستانی وفد میں کراچی، حیدرآباد ، کوئٹہ ، اسلام آباد اور پشاور کے مندوبین شامل تھے ۔ایرانی حکومت نے بڑی محبت سے پاکستانی وفد کی پذیرائی کی ۔ ورکشاپ کا اختتام اہلِ ایران کے لئے بشریٰ فرخ کی لکھی گئی نظم پر ہوا۔ جو فارسی ترجمے کے ساتھ پیش کی گئی اور ایرانی سکالرز نے پرجوش تالیوں سے پسندیدگی کا اظہار کیا ۔ چئیر پرسن محترمہ بشریٰ فرخ کا یہ دسواں غیر ملکی دورہ تھا ۔ مندوبین کو تفریحی مقامات کے علاؤہ امام علی رضا علیہ السلام کی ملکوتی بارگاہ میں بھی حاضری دینے کا موقع ملا ۔ آخری دن تمام مندوبین کو تحائف پیش کیے گئے ۔
Leave a Reply