Deprecated: Constant E_STRICT is deprecated in /home/rahbzkwg/public_html/wp/wp-content/themes/rki-24-old/header.php on line 2
Rahbar International
  Friday, October 31st 2025
Today News Paper

کاش ایک دیا جلے محبت کے نام کا۔۔

,Articles,Snippets / Friday, October 31st, 2025

rki.news

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
وطن پاک کی مٹی کس قدر حسین و جمیل ہے۔اس کی زرخیزی تو ایک مثال ہے۔ اس کی خوبصورتی اور حسن سے ہماری خوشیاں وابستہ ہیں ۔لیکن حیرت ہے اس عہدنو کے طرز عمل پر کہ لوگ فرقوں٬دھڑوں اور گروپوں میں تقسیم ہو کر زندگی کے مفہوم کو فراموش کرتے وقت کے گزرتی موجوں کی نذر ہیں۔زندہ اقوام کا یہ شیوہ تو نہیں۔ احساس اس قدر مفقود ہے کہ محبت٬ہمدردی ٬قدرومنزلت اور شفقت کے پھول مرجھاۓ چمن کی ویرانی پر اداسی کا شکار ہیں۔ایک شاعر نے کیا ہی خوبصورت انداز سے دل کی بات کر دی۔بقول شاعر:-
”کاش ایک دیا جلے محبت کے نام کا!“
یہ وطن پاک تو قدرت کی عطا ہے۔اس کی بنیادوں میں اکابرین کا خون اور قربانیوں کی لازوال داستان ہے۔ہمارا تو پختہ ایمان ہونا چاہیے۔بقول شاعر:-
”ہم نے اس گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے“
دشمن کس قدر شاطرانہ چالوں سے مضبوط پاکستان کے خواب کو چکنا چور کرنے کے لیے دہشت گردی سے ناپاک جسارت کرتے ہیں۔بھارتی سرگرمیاں اور افغانستان کی سرزمین سے ہونے والی سرگرمیاں ایک چیلنج سے کم نہیں۔اس وقت کا تقاضا یہی ہے کہ ہم سب باہمی الفت اور محبت سے وطن پاک کی مٹی کی حفاظت کریں۔پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد آرزوۓ تمنا ہو۔اخوت کی جہانگیری اور محبت کی فراوانی سے ہی مضبوط قوم کا خیال پورا ہو سکتا ہے۔مل جل کر زندہ رہنے میں کس قدر عزت پوشیدہ ہے شاید احساس نہیں۔ہم زندہ قوم ہیں یہ احساس بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔یقین محکم٬عمل پیہم٬محبت فاتح عالم کے نقطہ نظر سے نہ صرف دلوں کو فتح کیا جا سکتا ہے بلکہ منزل بھی آسانی سے مل سکتی ہے۔آپس میں اتحاد اور اتفاق تو عصر حاضر کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔جب گروپ بندیوں اور دھڑوں میں لوگ تقسیم ہوتے ہیں تو پیرہن سماج میں سوراخ ہونے سے زندگی کا لطف متاثر ہوتا ہے۔وقت کے بدلتے حالات کے پیش نظر اتحاد اور یکجہتی کے نقطہ نظر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔اسلام ایسا بے مثال دین ہے جو انسانیت کی فلاح اور بھلاٸی کا جامع منشور پیش کرتا ہے۔معلم انسانیتؐ کی سیرت کے روشن پہلو ہمارے سامنے روشن مینار ہیں۔اسلام کی عالمگیر تعلیمات سے نہ صرف سینے روشن ہوتے ہیں بلکہ ایمان کے تقاضے بھی پورے ہوتے ہیں۔بقول شاعر:-
‏وہ دانائے سُبل ، خَتمُ الرُّسل ، مولائے کُل جس نے …
غبار راہ کو بخشا فروغِ وادیِ سینا …(اقبالؒ)
ایک نظریاتی ملک کے شہری نجانے کیوں دوریوں کا شکار٬دلوں میں الفت کے جذبات اور دماغ میں فتور کیوں؟کیا ہم اس سبق کو بھول چکے بقول شاعر:-
”محبت کے دم سے یہ دنیا حسیں ہے“صوبائیت ٬نسل اور رنگ کے جنون سے لوگ اس قدر متاثر کہ اخلاقیات کی راہیں بھی مسدود ہیں۔احترام انسانیت کا تصور اس قدر بھول چکے ہیں کہ ذات پات کے جنگل میں بھٹکتے پھرتے ہیں۔یہ وقت تو ہوش سے کام کرنے کا ہے۔اچھی طرح سمجھ لینے کی ضرورت ہے کہ دنیا کی ہمارے بارے میں راۓ کیا ہو سکتی ہے۔اس نازک صورتحال کے تناظر میں غور اور فکر کی ضرورت ہے۔خوشحال پاکستان اور سالمیت پاکستان ترجیحات میں سرفہرست ہونی چاہیے۔ان حالات میں اللہ کے حضور التجا کرنے کی ضرورت ہے ۔بقول شاعر:-
”عزائم کو سینوں میں بیدار کر دے“آپس میں اچھے اسلوب کے ساتھ پیش آنا اور ایک دوسرے کی عزت و احترام کا خیال رکھنا اور ملک و ملت سے محبت کرنا وقت کا تقاضا ہے۔اتحاد اور یگانگت سے ہی ترقی کی راہیں کھلتی ہیں۔نفرت اور حقارت کے رویوں سے سماج کی رونق متاثر ہوتی ہے۔


Deprecated: File Theme without comments.php is deprecated since version 3.0.0 with no alternative available. Please include a comments.php template in your theme. in /home/rahbzkwg/public_html/wp/wp-includes/functions.php on line 6121

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Categories

Articles
Differently Able People
Embassy Enclave
English
Entertainment - جہانِ فَن
Events - تقریبات
Green Pakistan - گرین پاکستان
International - بین الاقوامی
Interviews - انٹرویوز
Kashmir - آزاد جموں کشمیر
Latest - تازہ ترین
Literature - جہانِ ادب
Middle East - مشرق وسطٰی
Pakistan - پاکستان
Poetry - سُخن ریزے
Qatar - قطر
RKI Ad
Sports - کھیل اور کھلاڑی

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International