تازہ ترین / Latest
  Saturday, March 15th 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

کانکی نارہ میں بھاٹ پاڑہ اتسو-2025″ کا تاریخی سہ لسانی مشاعرہ و کوی سمیلن (خواجہ احمد حسین کی صدارت اور شکیل انصاری کی نظامت میں یادگار محفلِ شعر و سخن)

Literature - جہانِ ادب , Snippets , / Wednesday, February 26th, 2025

نیوز بیورو : کولکاتہ/26 فروری2025

کانکی نارہ میں “بھاٹ پاڑہ اتسو-2025” کا تاریخی مشاعرہ و کوی سمیلن آنجہانی دھرم پال گپتا اور مرحوم خواجہ جاوید اختر کی یاد میں بروز سوموار بتاریخ 24/ فروری 2025 کو بعد نماز مغرب تا رات ساڑھے گیارہ بجے کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ ادبی شام کی صدارت خواجہ احمد حسین اور نظامت انٹرنیشنل اناؤنسر شکیل انصاری نے کی۔ بھاٹ پاڑہ اتسو کے بانی شری امیت گپتا کونسلر (سی آئی سی، بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی) نے اپنے تاثرات میں اظہار کیا کہ تین زبانوں (بنگلہ، ہندی اور اردو) والا آج کا سنسکرتک اور ساہتیِک مشاعرہ و کوی سمیلن کا مقصد ہے کہ ہمارا علاقہ کانکی نارہ اور بھاٹ پاڑہ اسمبلی حلقہ ادب ، تعلیم ، تہذیب و ثقافت کے نام سے جانا جائے۔ مستقبل میں یہاں ڈاکٹر ، انجینئر، پروفیسر ، ماسٹر ، شاعر و ادیب کی نمایاں تعداد نیشنل لیول پر نمائندگی کرے۔ وارڈ نمبر ۸ کے کاؤنسلر نور جمال صاحب (سی آئی سی، نے کہا کہ یہ سہ لسانی ادبی ملن ہمارے وطن ہندوستان کی سچی عکاسی ہے۔ بھاٹ پاڑہ سبز سنگھ گراؤنڈ میں انٹرنیشنل اناؤنسر شکیل انصاری اور تین زبانوں کے مشاعرے کے نام پر تشریف لائی سامعین کی بڑی تعداد نے اپنی داد و ستائش سے مشاعرے کو خوب کامیاب کیا۔ جن شاعروں کو خوب داد و تحسین سے نوازا گیا ان میں بنگلہ ادب کے شاعر شری پرنب گھوش اور ہندی ادب کے شاعر ڈاکٹر ابھگیات سنمارگ و شریمتی منجو کماری عشرت کے ساتھ ساتھ جناب سمیع الفت ، ابرار ساگر ، شاہنواز عادل، خطاب عالم شاذ ، ڈاکٹر وحید الحق علیگ ، علی شاہد دلکش ،احمد منیر مرشد عالم کلکتوی ، آتش رضا ، شاہد نور ، نغمہ نور، مہتاب سلم ، عظیم انصاری اور انور حسین انجم کے نام‌ قابل ذکر ہیں۔ صدرِ مشاعرہ خواجہ احمد حسین نے مختصر صدارتی خطبے میں کہا کہ کانکی نارہ کی تاریخ میں اس پہلے سہہ لسانی مشاعرہ کے آپ سب گواہ بن چکے ہیں۔ پھر چند اشعارِ خاص کے ساتھ نظم “ماں” سنایا اس کے بعد شری امیت گپتا کے تشکراتی الفاظ سے تاریخی مشاعرے کو اگلے سال کے لیے ملتوی کیا گیا


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International