Today ePaper
Rahbar e Kisan International

کانکی نارہ, گلی نمبر 4 کے محمد عمران ابن محمد نسیم کو عقد اور ولیمے کی مبارکباد

Events - تقریبات , Snippets , / Sunday, December 28th, 2025

rki.news

از : احمد وکیل علیمی
اپنے زمانے کے معروف مدرسہ کے معلم اور خوشنویس مولوی عبد الرحمان مرحوم کے پوتے محمد نسیم صاحب کےصاحبزادے محمد عمران کا عقد 21 دسمبر کو
یو۔ پی کے بلیا کی فریدہ پروین کے ساتھ ہونے کی خوشی میں 27 دسمبر کو ہونے والے ولیمے کے لیے میں نوشاہ کے کزن سہرے کے چند اشعار پیشِ خدمت کرتا ہوں۔
خدا کے کرم کا یہ چرچا بنا ہے
کہ عمران بابو جو دولہا بنا ہے
ادا ہوگئی یہ جو سُنّت نبی ؐ کی
مرادیں ہوئیں پوری ماں اور سبھی کی
یہ لگتا ہے بے حد ہی پُرنور سہرا
ہٹو میں بھی دیکھوں، کہے حور سہرا
ہیں خوش کتنی دو جان سہرے میں دیکھو
ہیں رقصاں دو ارمان سہرے میں دیکھو
یہاں ایک عہدِ وفا یہ ہوا ہے
کہ دو دل نے باہم دلوں کو چھوا ہے
فریدہ و عمران دو دل ملے ہیں
وفا اور تقرّب کے غنچے کھلے ہیں
ہیں ابن نسیم اب تو سہرےمیں دیکھو
رہیں گے اب عمران پہرے میں دیکھو
مرادوں کی کشتی میں ہیں یہ سوار اب
کہ عمران کو آگیا ہے قرار اب
کرو شکر عمران تم لم یزل کا
بنے ہو نگہباں سراپا غزل کا

علیمی کے دل کہ یہی اک صدا ہے


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International